حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں اکڑوں بیٹھنے سے اور کو لہوں پر بیٹھ کر دونوں پاؤں ایک طرف نکال لینے سے منع فرمایا ہے۔
عبداللہ کہتے ہیں کہ میرے والد امام احمد رحمہ اللہ نے یہ حدیث ترک کردی تھی۔
حكم دارالسلام: صحيح دون النهي عن التورك، والنهي عن التورك غريب منكر، وقد ثبت هذا عند البخاري برقم: 828، والإقعاء نوعان: أحدهما كإقعاء الكلب وهو ممنوع، انظر حديث عائشة فى مسلم: 498، والنوع الثاني: الإقعاء على القدمين وهو سنة، انظر حديث ابن عباس فى مسلم: 536.