الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
قربانی کے بیان میں
9. باب السُّنَّةِ في الْعَقِيقَةِ:
9. عقیقہ میں سنت طریقہ کا بیان
حدیث نمبر: 2008
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا عفان بن مسلم، حدثنا همام، عن قتادة، عن الحسن، عن سمرة، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال: "كل غلام رهينة بعقيقته يذبح عنه يوم سابعه، ويحلق ويدمى". وكان قتادة يصف الدم، فيقول: إذا ذبحت العقيقة، تؤخذ صوفة فيستقبل بها اوداج الذبيحة، ثم يوضع على يافوخ الصبي حتى إذا سال شبه الخيط، غسل راسه، ثم حلق بعد. حدثنا عفان، حدثنا ابان، بهذا الحديث، قال: ويسمى. قال عبد الله: ولا اراه واجبا.(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ سَمُرَةَ، أَنّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "كُلُّ غُلَامٍ رَهِينَةٌ بِعَقِيقَتِهِ يُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ سَابِعِهِ، وَيُحْلَقُ وَيُدَمَّى". وَكَانَ قَتَادَةُ يَصِفُ الدَّمَ، فَيَقُولُ: إِذَا ذُبِحَتْ الْعَقِيقَةُ، تُؤْخَذُ صُوفَةٌ فَيُسْتَقْبَلُ بِهَا أَوْدَاجُ الذَّبِيحَةِ، ثُمَّ يُوضَعُ عَلَى يَافُوخِ الصَّبِيِّ حَتَّى إِذَا سَالَ شَبَهُ الْخَيْطِ، غُسِلَ رَأْسُهُ، ثُمَّ حُلِقَ بَعْدُ. حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: وَيُسَمَّى. قَالَ عَبْد اللَّهِ: وَلَا أُرَاهُ وَاجِبًا.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے روایت کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر لڑکا اپنے عقیقے میں گروی ہے، اس کی طرف سے ساتویں دن قربانی کی جائے، اس کے بال مونڈے جائیں اور خون (اس کے سر پر) لگایا جائے۔ راوی حدیث امام قتادہ رحمہ اللہ خون لگانے کا طریقہ اس طرح بتاتے تھے کہ جب جانور ذبح کیا جائے تو اس کے بالوں (اون) میں سے ایک ٹکڑا لیا جائے اور جانور کی رگوں پر رکھ دیا جائے، پھر وہ ٹکڑا نومولود بچے کی چندیا پر رکھ دیا جائے یہاں تک کہ دھاگوں کی طرح اس بچے کے سر سے خون بہنے لگے، پھر اس کا سر دھویا جائے، اس کے بعد بچے کے بال مونڈے جائیں۔ عفان نے کہا: ابان نے بھی ہم سے یہ حدیث بیان کی لیکن «دمي» کے بجائے «يسمي» کہا یعنی خون سے لتھیڑنے کے بجائے یہ کہا کہ اس کا نام رکھا جائے۔ (مطلب یہ کہ راوی سے اس کلمے میں سہو یا وہم ہو گیا ہے)۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: خون سے سر کو لتھیڑنا میں واجب نہیں سمجھتا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2012]»
اس حدیث میں امام حسن بصری رحمہ اللہ کے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے سماع میں کلام ہے، لیکن حدیث کی اصل صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5472]، [أبوداؤد 2838]، [ترمذي 1522]، [نسائي 4231]، [ابن ماجه 3165]، [طيالسي 1117]، [طبراني 6831]، [مشكل الآثار 453/1]، [الحاكم 237/4]

وضاحت:
(تشریح احادیث 2005 سے 2008)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بچہ جب تک اس کا عقیقہ نہ کیا گیا گروی رہتا ہے، اور عقیقہ جانور کو بھی کہتے ہیں اور کھانے پر بھی اس کا اطلاق ہوتا ہے، عقیقہ پیدائش کے ساتویں دن کرنا سنّت ہے۔
ساتویں دن نہ ہو سکے تو جب بھی موقع میسر آئے قضا کے طور پر کسی بھی دن کیا جا سکتا ہے۔
بعض علماء نے کہا ہے: ساتویں دن نہ ہو سکے تو چودہویں دن یا پھر اکیسویں دن، اس کے بعد جس دن بھی چاہے کیا جا سکتا ہے۔
عقیقہ کا گوشت تقسیم کرنا، پکا کر کھانا، دوست و احباب، عزیز و اقارب کو کھلانا مناسب ہے، ساتویں دن ہی بال کاٹنا اور ختنہ کرانا، نام رکھنا اور غسل دینا بھی سنّت ہے، بالوں کے برابر سونا چاندی ان کے ہم وزن صدقہ و خیرات کرنا بھی ثابت ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو سیدنا حسن و سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے بالوں کے ہم وزن چاندی صدقہ کرنے کے لئے کہا تھا، اس حدیث میں ذبیحہ کے خون کو بچے کے سر پر لتھیڑنے کا ذکر ہے جس کا علماء نے انکار کیا ہے۔
ابوداؤد و نسائی میں بسند صحیح سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم دورِ جاہلیت میں جب بچہ پیدا ہوتا تو بکری ذبح کر کے اس کا خون بچے کے سر سے لگاتے تھے، جب الله تعالیٰ اسلام کو لایا تو ہم بکری ذبح کرتے تھے اور بچے کے سر پر زعفران لگاتے، لہٰذا معلوم ہوا کہ یہ دورِ جاہلیت کی رسم تھی، ہو سکتا ہے شروع میں ایسا کیا جاتا رہا ہو لیکن بعد میں اس کا حکم منسوخ ہو گیا۔
واللہ اعلم۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.