الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
سورج اور چاند گرہن کے احکام
The Book of Prayer - Eclipses
1. باب صَلاَةِ الْكُسُوفِ:
1. باب: کسوف کی نماز کا بیان۔
Chapter: The Eclipse Prayer
حدیث نمبر: 2090
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثناه يحيى بن يحيى ، اخبرنا ابو معاوية ، عن هشام بن عروة بهذا الإسناد، وزاد، ثم قال: " اما بعد فإن الشمس والقمر من آيات الله "، وزاد ايضا: " ثم رفع يديه فقال اللهم هل بلغت ".وحَدَّثَنَاه يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَزَادَ، ثُمَّ قَالَ: " أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ "، وَزَادَ أَيْضًا: " ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ ".
ابو معاویہ نے ہشام بن عروہ سے اسی سند کے ساتھ (سابقہ حدیث کے مانند) روایت کی اور اس میں یہ اضافہ کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "امابعد (حمد و صلاۃ کے بعد)!بلا شبہ سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دونشانیاں ہیں۔"اور یہ بھی اضافہ کیا: پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھا اٹھا ئے اور فرمایا: "اے اللہ!کیا میں نے (پیغام) اچھی طرح پہنچا دیا؟"
مصنف صاحب مذکورہ بالا روایت ایک دوسری سند سے لائے ہیں۔ اس میں یہ اضافہ ہے پھر آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حمد وصلاۃ کے بعد، سورج اور چاند اللہ کی قدرت وکاریگری کی نشانیوں میں سے ہیں۔اور یہ بھی اضافہ ہے۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ اُٹھائے اور فرمایا: اے اللہ! کیا میں نے بات پوری طرح پہنچا دی یعنی اپنا فرض ادا کردیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 901


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.