الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
فتنوں کا بیان
फ़ित्नों के बारे में
1. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ”عنقریب میرے بعد تم ایسی ایسی باتیں دیکھو گے جو تم کو بری معلوم ہوں گی“۔
حدیث نمبر: 2188
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا، پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی۔ عبادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت میں ہم سے یہ اقرار لیا کہ اپنی خوشی و رنج اور تنگی اور فراخی میں آپ کا حکم سنیں گے اور حکم بجا لائیں گے، اگرچہ ہم پر بلا استحقاق دوسروں کو فضیلت و ترجیح دی جائے (تب بھی ہم صبر کریں گے) اور یہ کہ سلطنت کے بارے میں ہم حاکموں سے جھگڑا نہ کریں مگر (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں): جب کہ تم ظاہر کفر (نافرمانی) کو دیکھو جس میں اللہ کی طرف سے تمہارے پاس دلیل ہو۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.