الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
نکاح کے مسائل
18. باب كَمْ كَانَتْ مُهُورُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَنَاتِهِ:
18. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اور آپ کی بیٹیوں کا مہر کتنا تھا؟
حدیث نمبر: 2236
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث مرفوع) اخبرنا نعيم بن حماد، حدثنا عبد العزيز هو: ابن محمد، عن يزيد بن عبد الله، عن محمد بن إبراهيم، عن ابي سلمة، قال: سالت عائشة كم كان صداق ازواج رسول الله صلى الله عليه وسلم، قالت: "كان صداقه لازواجه اثنتي عشرة اوقية، ونشا"، وقالت: اتدري ما النش؟. قال: قلت: لا، قالت:"نصف اوقية، فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم لازواجه".(حديث مرفوع) أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ هُوَ: ابْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَمْ كَانَ صَدَاقُ أَزْوَاجِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: "كَانَ صَدَاقُهُ لِأَزْوَاجِهِ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ أُوقِيَّةً، وَنَشًّا"، وَقَالَتْ: أَتَدْرِي مَا النَّشُّ؟. قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَتْ:"نِصْفُ أُوقِيَّةٍ، فَهَذَا صَدَاقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَزْوَاجِهِ".
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کا مہر کتنا تھا؟ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا مہر بارہ اوقیہ اور ایک نش تھا، پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو وہ نش کیا ہے؟ عرض کیا: نہیں، فرمایا: آدھا اوقیہ، یہ تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کا مہر۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن ولكن نعيما توبع عليه فيصح الإسناد، [مكتبه الشامله نمبر: 2245]»
یہ سند حسن ہے لیکن حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1426]، [أبوداؤد 2105]، [نسائي 3347]، [ابن ماجه 1886]، [أحمد 93/6]

وضاحت:
(تشریح حدیث 2235)
مسلم شریف میں ہے: یہ پانچ سو درہم ہوئے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کا مہر تھا۔
اس حدیث سے ازواجِ مطہرات کے مہر کی مقدار معلوم ہوئی جو پانچ سو درہم ہوا کرتا تھا، مہر عورت کا حق ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: «‏‏‏‏ ﴿وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً﴾ [النساء: 4] » یعنی عورتوں کو ان کے مہر کا عطیہ ادا کرو۔

مہر کتنا ہونا چاہیے اس سلسلہ میں شارع حکیم نے کوئی تحدید نہیں کی، قرآن پاک اور احادیثِ مبارکہ میں کہیں نہیں کہا گیا کہ مہر اتنا ہونا چاہیے، ہاں یہ بات ضرور ہے کہ مہر میں مغالاۃ نہ ہو، اتنا زیادہ نہ ہو کہ شوہر ادائیگی سے قاصر رہے۔
ایک حدیث میں ہے: «خَيْرُ الصَّدَاقَ أَيْسُرُهُ.» یعنی بہترین مہر وہ ہے جس کا ادا کرنا نہایت سہل و آسان ہو۔
[أبوداؤد وصححه الحاكم] ۔
ایک مرتبہ امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خطبہ میں کہا کہ چار سو درہم سے زیادہ مہر نہ ہو، منبر سے اترتے ہی ایک عورت نے کہا: اے عمر! اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: « ﴿وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا﴾ [النساء: 20] » اور تم نے ان کو ڈھیر سارا (مہر) دیا ہو۔

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! مجھے معاف فرما، اور منبر پر آئے اور فرمایا: اے لوگو! میں نے چار سو درہم سے زیادہ مہر دینے کومنع کیا تھا، جو جتنا چاہے اپنے مال میں سے عورت کو مہر ادا کرے۔
[رواه سعيد بن منصور فى السنن و أبويعلى بسند جيد] ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کا مہر گرچہ پانچ سو درہم تھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہر کے بدلے آزادی، لوہے کی انگوٹھی، قرآن سکھانے پر بھی نکاح کرا دیا اور آزادیٔ تعلیم القرآن، لوہے کی انگوٹھی یا جوتے تک کو مہر قرار دیا، اس لئے علمائے کرام نے ہر وہ چیز جس سے منفعت حاصل ہو اس کا مہر ہونا جائز قرار دیا ہے۔
مہر میں دس یا تیس یا کم و بیش درہم کی تحدید بھی درست نہیں، بعض مما لک ہندوستان، پاکستان وغیرہ میں پانچ سو درہم کے مساوی روپئے جو کسی زمانے میں سوا سو روپے ہوا کرتے تھے، اس کو سنّت مان کر سوا سو روپے کا مہر رکھنا یہ بھی درست نہیں، بلکہ مہر فریقین کی مرضی سے شوہر کی حیثیت کے مطابق اور وقت اور حالات کی مناسبت سے ہونا چاہیے، فی زمانہ سو روپئے کی کوئی قیمت نہیں اس لئے ہزار دو ہزار پانچ ہزار روپئے اگر شوہر کی حیثیت سے زیادہ نہ ہوں تو اتنا مہر رکھنے میں کوئی حرج ان شاء اللہ نہیں، ہاں اگر دولہا غریب ہے، اتنی رقم ادا نہیں کر سکتا تو مہر کم ہی رکھنا چاہے، ایسا نہیں کہ لاکھ دو لاکھ کا مہر صرف نام کے لئے رکھا جائے اور شوہر اسے زندگی بھر ادا نہ کرے، مہر کی دو قسمیں ہیں: مؤجل اور معجّل، مؤجل: یعنی تأخیر سے، کچھ دخول سے پہلے اور کچھ بعد میں ادا کیا جا سکتا ہے۔
معجّل: فوری طور پر پہلی ملاقات کے وقت ہی دینا چاہیے۔
اور مہر میں جو رقم دی جائے وہ صرف عورت (بیوی) کا حصہ ہے، اس میں باپ یا خاوند کا کوئی حصہ نہیں، عورت جو چاہے جس طرح چاہے خرچ کر سکتی ہے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن ولكن نعيما توبع عليه فيصح الإسناد

   صحيح البخاري2533عائشة بنت عبد اللهإن عتبة بن أبي وقاص عهد إلى أخيه سعد بن أبي وقاص أن يقبض إليه ابن وليدة زمعة قال عتبة إنه ابني فلما قدم رسول الله زمن الفتح أخذ سعد ابن وليدة زمعة فأقبل به إلى رسول الله وأقبل معه بعبد بن زمعة فقال سعد يا رسول الله
   صحيح البخاري2218عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش للعاهر الحجر احتجبي منه يا سودة بنت زمعة فلم تره سودة قط
   صحيح البخاري2421عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش احتجبي منه يا سودة
   صحيح البخاري6749عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش للعاهر الحجر
   صحيح البخاري2745عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش للعاهر الحجر لسودة بنت زمعة احتجبي منه
   صحيح البخاري6765عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش للعاهر الحجر
   صحيح البخاري6817عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش احتجبي منه يا سودة
   صحيح البخاري7182عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش للعاهر الحجر لسودة بنت زمعة احتجبي منه لما رأى من شبهه بعتبة فما رآها حتى لقي الله
   صحيح البخاري2053عائشة بنت عبد اللهالولد للفراش للعاهر الحجر
   صحيح مسلم3613عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد الولد للفراش للعاهر الحجر احتجبي منه يا سودة بنت زمعة
   سنن أبي داود2273عائشة بنت عبد اللهالولد للفراش للعاهر الحجر احتجبي عنه يا سودة
   سنن النسائى الصغرى3514عائشة بنت عبد اللهالولد للفراش للعاهر الحجر احتجبي منه يا سودة بنت زمعة
   سنن النسائى الصغرى3517عائشة بنت عبد اللهالولد للفراش احتجبي منه يا سودة
   سنن ابن ماجه2004عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش احتجبي عنه يا سودة
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم360عائشة بنت عبد اللهالولد للفراش وللعاهر الحجر
   مسندالحميدي240عائشة بنت عبد اللههو لك يا عبد بن زمعة الولد للفراش واحتجبي منه يا سودة

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.