الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب المعروف
115. بَابُ إِنَّ كُلَّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ
115. بلاشبہ ہر نیکی صدقہ ہے
حدیث نمبر: 224
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا علي بن عياش، قال‏:‏ حدثنا ابو غسان قال‏:‏ حدثني محمد بن المنكدر، عن جابر بن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”كل معروف صدقة‏.‏“حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ‏.‏“
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب كل معروف صدقة: 6021 و الترمذي: 1970 و رواه مسلم من حديث حذيفة: 1005 - الصحيحة: 204»

قال الشيخ الألباني: صحيح

   صحيح البخاري6021جابر بن عبد اللهكل معروف صدقة
   جامع الترمذي1970جابر بن عبد اللهكل معروف صدقة من المعروف أن تلقى أخاك بوجه طلق تفرغ من دلوك في إناء أخيك
   المعجم الصغير للطبراني1166جابر بن عبد اللهكل معروف صدقة
   بلوغ المرام1260جابر بن عبد اللهكل معروف صدقة
   المعجم الصغير للطبراني989جابر بن عبد الله كل معروف صدقة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 224  
1
فوائد ومسائل:
(۱)ہر وہ کام جو شریعت کی نظر میں اچھا ہو معروف کہلاتا ہے۔ لوگوں کی نظر میں معروف ہو یا نہ ہو۔
(۲) صدقہ ہے یعنی ہر نیکی ثواب کے اعتبار سے صدقہ کی طرح ہے اور نیکی کو صدقہ اس لیے کہا گیا ہے کہ نیکی کرنے والا اللہ کے اس وعدے کی تصدیق کرتا ہے جو نیکی کرنے پر اس نے اپنے بندوں سے کر رکھا ہے۔ ابن بطال نے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر نیکی کے بدلے میں انسان کے لیے صدقے کا ثواب لکھا جاتا ہے۔
(۳) اس حدیث میں نیکی کرنے کی ترغیب ہے خواہ وہ کوئی سی بھی ہو جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ
((لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَیْئًا))(صحیح مسلم، حدیث:۲۶۲۶)
معمولی سے معمولی نیکی کو بھی حقیر مت سمجھو۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 224   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.