الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
تہجد اور نفل نماز کے احکام و مسائل
حدیث نمبر: 234
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
قلت لابي اسامة احدثكم ابو حيان، عن ابي زرعة، عن ابي هريرة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لبلال عند صلاة الفجر: ((يا بلال حدثني بارجى عمل عملته عندك منفعة في الإسلام، فإني سمعت الليلة خشف نعليك بين يدي في الجنة)) قال: ما عمل عملته ارجى عندي إلا إني لم اتطهر طهورا تاما في ساعة من ليل او نهار إلا صليت لربي ما قدر لي ان اصلي، فاقر به ابو اسامة، وقال: ((نعم)).قُلْتُ لِأَبِيَ أُسَامَةَ أَحَدَّثَكُمْ أَبُو حَيَّانَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبِلَالٍ عِنْدَ صَلَاةِ الْفَجْرِ: ((يَا بِلَالُ حَدِّثْنِي بِأَرْجَى عَمَلٍ عَمِلْتَهِ عِنْدَكَ مَنْفَعَةً فِي الْإِسْلَامِ، فَإِنِّي سَمِعْتُ اللَّيْلَةَ خَشْفَ نَعْلَيْكَ بَيْنَ يَدَيَّ فِي الْجَنَّةِ)) قَالَ: مَا عَمَلٌ عَمِلْتُهُ أَرْجَى عِنْدِي إِلَّا إِنِّي لَمْ أَتَطَهَّرْ طُهُورًا تَامًّا فِي سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ إِلَّا صَلَّيْتُ لِرَبِّي مَا قُدِّرَ لِي أَنْ أُصَلِّيَ، فَأَقَرَّ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ، وَقَالَ: ((نَعَمْ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر کے وقت بلال رضی اللہ عنہ سے فرمایا: بلال! مجھے اپنا سب سے زیادہ امید والا نیک عمل بتاؤ جو تم نے کیا ہو اور وہ تیرے نزدیک اسلام کی مصلحت کی خاطر ہو، کیونکہ میں نے اس رات جنت میں اپنے آگے تمہارے جوتوں کی چاپ سنی ہے۔ انہوں نے عرض کیا: میں نے تو اپنے نزدیک اس سے زیادہ امید والا کوئی کام نہیں کیا کہ جب میں نے رات یا دن کے کسی وقت میں وضو کیا ہے تو میں نے نفل نماز پڑھی ہے جس قدر میرے رب نے میرے مقدر میں لکھی ہے۔

تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب فضائل الصحابة رضي الله عنهم، باب من فضائل بلال رضى الله عنه، رقم: 2458. مسند احمد: 439/2. ابن خزيمه، رقم: 1208. مسند ابي يعلي، رقم: 6104»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 234  
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر کے وقت بلال(رضی اللہ عنہ) سے فرمایا: بلال! مجھے اپنا سب سے زیادہ امید والا نیک عمل بتاؤ جو تم نے کیا ہو اور وہ تیرے نزدیک اسلام کی مصلحت کی خاطر ہو، کیونکہ میں نے اس رات جنت میں اپنے آگے تمہارے جوتوں کی چاپ سنی ہے۔ انہوں نے عرض کیا: میں نے تو اپنے نزدیک اس سے زیادہ امید والا کوئی کام نہیں کیا کہ جب میں نے رات یا دن کے کسی وقت میں وضو کیا ہے تو میں نے نفل نماز پڑھی ہے جس قدر میرے رب نے میرے مقدر میں لکھی ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:234]
فوائد:
(1).... مذکورہ حدیث سے سیدنا بلال بن رباح رضی اللہ عنہ کی عظمت و فضیلت کا اثبات ہوتا ہے۔
(2).... یہ بھی معلوم ہوا سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جنتی ہیں۔
آپ رضی اللہ عنہ کا نام بلال باپ کا نام رباح اور والدہ کا نام حمامہ تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ امیہ بن خلف کے غلام تھے، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپ کو خرید کر آزاد کر دیا، آپ نے بدر اور اس کے بعد کے معرکوں میں شمولیت اختیار کی اور جب مدینہ میں اذان شروع ہوئی تو آپ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ باری باری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اذان دیا کرتے تھے، کبھی یہ اور کبھی وہ، اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ خوبصورت اور دل پسند آواز والے اور فصیح تھے۔
آپ رضی اللہ عنہ کی عمر ساٹھ، پینسٹھ سال تھی کہ آپ نے شام کے علاقہ میں وفات پائی۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھئے (اسد الغابة: 415، البدایة والنهایة: حالات 20ہجری)
مذکورہ بالا روایت سے باوضو رہنے والوں اور ہر وضو کے بعد نماز پڑھنے کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے۔
ایک دوسری روایت میں ہے کہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں جب بھی اذان دیتا ہوں تو دو رکعت پڑھتا ہوں اور میں ہمیشہ وضو میں رہتا ہوں، جب بھی میرا وضو ٹوٹتا ہے تو میں وضو کرتا ہوں، پھر دو رکعت نماز اتنی باقاعدگی سے پڑھتا ہوں کہ گویا کہ مجھ پر میرے اللہ کا حق ہے۔ تو نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہی دو عملوں کی وجہ سے اللہ نے تجھے یہ مقام دیا کہ میں جب بھی جنت میں داخل ہوا تیرے چلنے کی آواز اپنے آگے یا ایک طرف سنی۔ (سنن ترمذي، رقم: 3954۔ مسند احمد: 5؍ 354 اسناده صحیح)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 234   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.