الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: وضو کے بیان میں
The Book of Wudu (Ablution)
74. بَابُ دَفْعِ السِّوَاكِ إِلَى الأَكْبَرِ:
74. باب: بڑے آدمی کو مسواک دینا (ادب کا تقاضا ہے)۔
(74) Chapter. To give Siwak to the oldest person of the group.
حدیث نمبر: 246
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(مرفوع) وقال عفان: حدثنا صخر بن جويرية، عن نافع، عن ابن عمر، ان النبي صلى الله عليه وسلم، قال:" اراني اتسوك بسواك فجاءني رجلان احدهما اكبر من الآخر، فناولت السواك الاصغر منهما، فقيل لي: كبر، فدفعته إلى الاكبر منهما"، قال ابو عبد الله: اختصره نعيم، عن ابن المبارك، عن اسامة، عن نافع، عن ابن عمر(مرفوع) وَقَالَ عَفَّانُ: حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَرَانِي أَتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ فَجَاءَنِي رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا، فَقِيلَ لِي: كَبِّرْ، فَدَفَعْتُهُ إِلَى الْأَكْبَرِ مِنْهُمَا"، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: اخْتَصَرَهُ نُعَيْمٌ، عَنْ ابْن الْمُبَارَكِ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ
عفان نے کہا کہ ہم سے صخر بن جویریہ نے نافع کے واسطے سے بیان کیا، وہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ (خواب میں) مسواک کر رہا ہوں تو میرے پاس دو آدمی آئے۔ ایک ان میں سے دوسرے سے بڑا تھا، تو میں نے چھوٹے کو مسواک دے دی پھر مجھ سے کہا گیا کہ بڑے کو دو۔ تب میں نے ان میں سے بڑے کو دی۔ ابوعبداللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ اس حدیث کو نعیم نے ابن المبارک سے، وہ اسامہ سے، وہ نافع سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مختصر طور پر روایت کیا ہے۔


Affan ne kaha ke hum se Sakhr bin Juwairiyah ne Nafe’ ke waaste se bayan kiya, woh Ibn-e-Umar Radhiallahu Anhuma se naql karte hain ke Rasoolullah Sallallahu Alaihi Wasallam ne farmaaya ke main ne dekha ke (khawaab mein) miswaak kar raha hun to mere paas do aadmi aaye. Ek un mein se doosre se bada tha, to main ne chhote ko miswaak de di phir mujh se kaha gaya ke bade ko do. Tab main ne un mein se bade ko di. Abu Abdullah (Imam Bukhari Rahimahullah) kehte hain ke is Hadees ko Nu’aim ne Ibn-ul-Mubarak se, woh Usama se, woh Nafe’ se, unhon ne Ibn-e-Umar Radhiallahu Anhuma se mukhtasar taur par riwayat kiya hai.

Narrated Ibn 'Umar: The Prophet (saws) said, "I dreamt that I was cleaning my teeth with a Siwak and two persons came to me. One of them was older than the other and I gave the Siwak to the younger. I was told that I should give it to the older and so I did."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 1, Book 4, Number 246



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 246  
´بڑے آدمی کا احترام ملحوظ رکھنا`
«. . . عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَرَانِي أَتَسَوَّكُ بِسِوَاكٍ فَجَاءَنِي رَجُلَانِ أَحَدُهُمَا أَكْبَرُ مِنَ الْآخَرِ، فَنَاوَلْتُ السِّوَاكَ الْأَصْغَرَ مِنْهُمَا، فَقِيلَ لِي: كَبِّرْ، فَدَفَعْتُهُ إِلَى الْأَكْبَرِ مِنْهُمَا " . . .»
. . . ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ (خواب میں) مسواک کر رہا ہوں تو میرے پاس دو آدمی آئے۔ ایک ان میں سے دوسرے سے بڑا تھا، تو میں نے چھوٹے کو مسواک دے دی پھر مجھ سے کہا گیا کہ بڑے کو دو۔ تب میں نے ان میں سے بڑے کو دی۔ . . . [صحيح البخاري/كِتَاب الْوُضُوءِ/بَابُ دَفْعِ السِّوَاكِ إِلَى الأَكْبَرِ:: 246]

تشریح:
معلوم ہوا کہ ایسے مواقع پر بڑے آدمی کا احترام ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ دوسرے آدمی کی مسواک بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 246   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:246  
246. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: میں نے اپنے آپ کو خواب میں مسواک کرتے دیکھا، پھر میرے پاس دو شخص آئے، ان میں ایک عمر میں دوسرے سے بڑا تھا۔ میں نے ان میں سے چھوٹے کو مسواک دے دی تو مجھے ہدایت کی گئی کہ بڑے کا لحاظ کرو، تب میں نے وہ مسواک بڑے کو دے دی۔ امام بخاری ؓ کہتے ہیں کہ نعیم نے ابن عمر ؓ سے بروایت ابن مبارک عن اسامہ عن نافع اس حدیث کو مختصر بیان کیا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:246]
حدیث حاشیہ:

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے شرح تراجم ابواب بخاری میں لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی عادت مبارکہ تھی کہ جب کوئی معمولی چیز آتی تو چھوٹوں کو عنایت فرماتے، چنانچہ جب آپ کے پاس کوئی نیا پھل آتا تو آپ وہ پھل پہلے بچوں میں تقسیم کرتے اور جب کوئی بڑی چیز آتی توبڑوں کو عنائیت فرماتے۔
اس بنا پر آپ نے مسواک کو چھوٹا خیال کیا اور چھوٹے کو دینی چاہی تو آپ کو بذریعہ وحی ہدایت کی گئی کہ بڑے کو دیجيے۔
معلوم ہوا کہ اللہ کے نزدیک بھی مسواک کی بہت فضیلت اور بڑائی ہے۔

ابن بطال نے لکھا ہے کہ حاضرین میں سے اکابر کا حق اصاغر پر مقدم ہے اور کھانے، پینے، گفتگو وغیرہ میں بڑوں کو پہلے موقع دینا چاہیے، کیونکہ مسواک سے متعلق آپ کو حکم ہوا کہ بڑے کو دیجیے۔
ایک موقع پر آپ نے حویصہ اور محیصہ کو کہا تھا کہ بڑے کو گفتگو کا پہلے موقع دیا جائے اور یہ اسلامی آداب سے ہے، مہلب نے فرمایا کہ بڑی عمروالے کو ہر چیز میں مقدم کرنا چاہیے۔
اور یہ اس صورت میں ہے جب لوگ ترتیب سے نہ بیٹھے ہوں، جب ترتیب سے بیٹھے ہوں تو سنت کا تقاضا یہ ہے کہ پہلے دائیں جانب سے آغاز کیا جائے۔
(شرح ابن بطال: 364/1)

حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسواک کر رہے تھے کہ آپ کے پاس دوشخص آئے جن میں سے ایک دوسرے سے بڑا تھا، اس وقت آپ کو بذریعہ وحی بتایا گیا کہ ان میں سے بڑے کو مسواک دیجيے۔
(سنن أبي داود، الطھارة، حدیث: 50)
حدیث الباب سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ خواب کا ہے۔
اسے تعدد واقعات پر بھی محمول کیا جاسکتا ہے کہ پہلے تو رسول اللہ ﷺ نے اس کو خواب میں دیکھا، پھر وہی واقعہ عالم بیداری میں پیش آیا جیسا کہ متعدد واقعات کے متعلق احادیث میں آیا ہے کہ پہلے انھیں خواب میں دیکھتے، پھر بیداری میں ان سے واسطہ پڑتا۔
(فتح الباري: 464/1)

اس سے معلوم ہوا کہ دوسرے کی مسواک استعمال کرنا مکروہ نہیں، لیکن سنت یہ ہے کہ اسے دھوکر استعمال کیا جائے۔
حدیث میں حضرت عائشہ ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ مجھے مسواک دیتے تاکہ میں اسے دھو دوں۔
میں اسے پہلے خود استعمال کرتی، پھر دھو کر رسول اللہ ﷺ کے حوالے کردیتی۔
(سنن أبي داود، الطھارة، حدیث: 52 وعمدة القاري: 694/1)
اس موقع پر ارباب تدبرنے بھی گوہرافشانی کی ہے، ملاحظہ فرمائیں:
یہ بات سمجھ میں نہیں آئی کہ اس خواب کو یہاں بیان کرنے کا موقع کیا ہے؟ اس سے یہ نتیجہ تو نہیں نکالا جاسکتا کہ آپ مسواک کررہے ہوں اور اگر کوئی دوآدمی کہیں کہ یہ ہمیں دے دوتو بڑے کو دیں اور چھوٹے کو نہ دیں۔
آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ میری مسواک ہے، آپ اپنی مسواک حاصل کریں۔
(تدبرحدیث: 336/1)
در اصل منطقی اور فلسفی حضرات کی طرح ان صاحبان تدبر کی عقل پر پردہ پڑا ہوا ہے۔
حدیث فہمی سے اللہ تعالیٰ نے انھیں محروم رکھا ہے۔
﴿ قَاتَلَهُمُ اللَّهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ﴾
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 246   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.