الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث 1852 :حدیث نمبر
موطا امام مالك رواية يحييٰ
کتاب: ر مضان میں تراویح کے بیان میں
1. بَابُ التَّرْغِيبِ فِي الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ
1. ر مضان میں تراویح پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 246
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثني يحيى، عن مالك، عن ابن شهاب ، عن عروة بن الزبير ، عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى في المسجد ذات ليلة فصلى بصلاته ناس، ثم صلى الليلة القابلة فكثر الناس، ثم اجتمعوا من الليلة الثالثة او الرابعة، فلم يخرج إليهم رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما اصبح، قال: " قد رايت الذي صنعتم، ولم يمنعني من الخروج إليكم إلا اني خشيت ان تفرض عليكم، وذلك في رمضان" حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَصَلَّى بِصَلَاتِهِ نَاسٌ، ثُمَّ صَلَّى اللَّيْلَةَ الْقَابِلَةَ فَكَثُرَ النَّاسُ، ثُمَّ اجْتَمَعُوا مِنَ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ، فَلَمْ يَخْرُجْ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَصْبَحَ، قَالَ: " قَدْ رَأَيْتُ الَّذِي صَنَعْتُمْ، وَلَمْ يَمْنَعْنِي مِنَ الْخُرُوجِ إِلَيْكُمْ إِلَّا أَنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيْكُمْ، وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات مسجد میں نماز پڑھی تو لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ پھر دوسری رات میں بھی اسی طرح پڑھی تو زیادہ لوگ آئے۔ پھر تیسری یا چوتھی رات بہت زیادہ تعداد میں لوگ جمع ہوئے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ نکلے۔ جب صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے جو کیا میں نے دیکھا، لیکن کسی چیز نے اس بات کے سوا مجھے نکلنے سے نہیں روکا کہ مجھے خوف ہوا کہ کہیں تم پر یہ (نماز) فرض نہ ہوجائے۔ اور یہ قصہ رمضان میں تھا۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 924، 1129، 2011، 2012، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 761، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1128، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 141، 2542، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1605، 2191، 2192، 2194، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1299، 2513، 2514، 2516، 3412، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1373، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4675، 4676، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25999، 26083، شركة الحروف نمبر: 233، فواد عبدالباقي نمبر: 6 - كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ-ح: 1»


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.