الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
15. الْوَلَدُ مَبْخَلَةٌ مَجْبَنَةٌ
15. اولاد بخل اور بزدلی (کاباعث) ہے
حدیث نمبر: 26
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
26 - اخبرنا الشريف ابو إبراهيم احمد بن القاسم بن الميمون بن حمزة الحسني، ثنا جدي ابو القاسم الميمون بن حمزة الحسني، ثنا محمد بن موسى بن النعمان، ثنا ابو الحسين الاصبهاني، ثنا سويد بن سعيد وعباس النرسي، قالا: ثنا يحيى بن سليم الطائفي، عن ابن خثيم، ثنا سعيد هو ابن ابي راشد انه اخبره يعلى بن مرة، ان الحسن، والحسين، اقبلا يستبقان إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما ان جاءه احدهما جعل يده في عنقه، ثم جاء الآخر فجعل يده في عنقه، فقبل هذا، ثم قبل هذا، ثم قال: «اللهم إني احبهما فاحبهما، ايها الناس إن الولد مبخلة مجهلة مجبنة، وإن آخر وطاة وطئها رب العالمين بوج» 26 - أَخْبَرَنَا الشَّرِيفُ أَبُو إِبْرَاهِيمَ أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْمَيْمُونِ بْنِ حَمْزَةَ الْحُسْنِيُّ، ثنا جَدِّي أَبُو الْقَاسِمِ الْمَيْمُونُ بْنُ حَمْزَةَ الْحُسْنِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ النُّعْمَانِ، ثنا أَبُو الْحُسَيْنِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَبَّاسٌ النَّرْسِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ، ثنا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي رَاشِدٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ يَعْلَى بْنُ مُرَّةَ، أَنَّ الْحَسَنَ، وَالْحُسَيْنَ، أَقْبَلَا يَسْتَبِقَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أَنْ جَاءَهُ أَحَدُهُمَا جَعَلَ يَدَهُ فِي عُنُقِهِ، ثُمَّ جَاءَ الْآخَرُ فَجَعَلَ يَدَهُ فِي عُنُقِهِ، فَقَبَّلَ هَذَا، ثُمَّ قَبَّلَ هَذَا، ثُمَّ قَالَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَةٌ مَجْهَلَةٌ مَجْبَنَةٌ، وَإِنَّ آخِرَ وَطْأَةٍ وَطِئَهَا رَبُّ الْعَالَمِينَ بِوَجٍّ»
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما دوڑتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ان میں سے ایک آپ کے پاس (پہلے) آ گیا، آپ نے اپنا ہاتھ اس کی گردن پر رکھا پھر دوسرا بھی آگیا تو آپ نے اپنا (دوسرا) ہاتھ اس کی گردن پر رکھا پس اس کا بوسہ لیا پھر اس کا بوسہ لیا اور پھر فرمایا: اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت رکھتا ہوں لہٰذا آپ بھی ان سے محبت رکھیں۔ (اور فرمایا) لوگو! بے شک اولاد بخل، جہالت اور بزدلی (کا باعث) ہے۔ (اور فرمایا) بے شک رب العالمین نے جس زمین کو سب سے آخر میں پامال کیا وہ وج ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، المعجم الكبير: 703 704جز 22- أحمد: 172/4»

وضاحت:
تشریح- ان احادیث میں تین باتیں بیان فرمائی گئی ہیں:
① سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہ کی فضیلت کہ جب وہ دوڑتے ہوئے آئے تو نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے گلے لگایا، بوسہ لیا اور ان کے لیے دعا فرمائی۔
② اولاد کو آزمائش قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ بخل، جہالت اور بزدلی کا باعث ہے، اس لیے کہ انسان اولاد کی خاطر جہاد میں جانے سے ڈرتا اور سستی دکھاتا ہے کہ اگر مارا گیا تو بچوں کا کیا بنے گا؟ یوں وہ بزدلی کا شکار ہو جاتا ہے۔ اولاد کی خاطر لوگوں سے جھگڑ پڑتا ہے، جہالت دیکھتا ہے، عدل و انصاف چھوڑ دیتا ہے، یوں اولا د اس کے لیے جہالت کا باعث بنتی ہے اور اولاد کے لیے مال جمع کرتا ہے اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتا کہ یہ اولاد کے کام آئے گا، لہٰذا وہ بخل کرنے لگ جاتا ہے۔ یوں اولا د بخل کا باعث بن جاتی ہے۔
③ آپ نے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس زمین کو سب سے آخر میں پامال کیا وہ وج ہے۔ وج طائف میں ایک وادی ہے۔ اور ہوا بھی اسی طرح کہ مشرکین سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں آخری معرکہ جو ہوا اور جس میں انہیں شکست ہوئی، وہ وج میں ہوا تھا اس کے بعد غزوہ تبوک ہوا مگر اس میں لڑائی نہیں ہوئی تھی۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.