الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند احمد کل احادیث 27647 :حدیث نمبر
مسند احمد
1206. حَدِيثُ مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرْدَمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
حدیث نمبر: 27066
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو احمد ، قال: حدثنا عبد الله يعني ابن عبد الرحمن بن يعلى الطائفي ، عن يزيد بن مقسم ، عن مولاته ميمونة بنت كردم، قالت: كنت ردف ابي، فسمعته يسال النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، إني نذرت ان انحر ببوانة، فقال: " ابها وثن ام طاغية؟" فقال: لا، قال:" اوف بنذرك" .حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيَّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مِقْسَمٍ ، عَنْ مَوْلَاتِهِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرْدَمٍ، قَالَتْ: كُنْتُ رِدْفَ أَبِي، فَسَمِعْتُهُ يَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ بِبُوَانَةَ، فَقَالَ: " أَبِهَا وَثَنٌ أَمْ طَاغِيَةٌ؟" فَقَالَ: لَا، قَالَ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ" .
حضرت میمونہ بنت کردم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت مکہ مکرمہ میں کی ہے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار تھے اور میں اپنے والد صاحب کے ساتھ ان کے پیچھے سوار تھی۔ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے والد نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میں نے یہ منت مانی تھی کہ میں بوانہ کی چوٹی پر پچاس بکریاں ذبح کروں گا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا وہاں کوئی بت وغیرہ ہے؟ انہوں نے عرض کیا: نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر تم نے اللہ کے لئے جو منت مانی ہے اسے پورا کرو۔

حكم دارالسلام: إسناده حسن


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.