الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: حج کے احکام و مناسک
The Book of Hajj
124. بَابُ : فَضْلِ الصَّلاَةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
124. باب: مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
Chapter: The Virtue Of Salah In Al-Masjid Al-Haram
حدیث نمبر: 2901
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا إسحاق بن إبراهيم ومحمد بن رافع , قال: إسحاق انبانا , وقال محمد , حدثنا عبد الرزاق، قال: حدثنا ابن جريج، قال: سمعت نافعا , يقول: حدثنا إبراهيم بن عبد الله بن معبد بن عباس حدثه , ان ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" صلاة في مسجدي هذا افضل من الف صلاة فيما سواه من المساجد إلا المسجد الكعبة".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ , قَالَ: إِسْحَاق أَنْبَأَنَا , وَقَالَ مُحَمَّدٌ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ نَافِعًا , يَقُولُ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ حَدَّثَهُ , أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْكَعْبَةَ".
ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: میری اس مسجد میں ایک نماز اور مسجدوں کی ہزار نمازوں سے افضل ہے، سوائے مسجد الحرام کے۔

تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 692 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: حسن


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2901  
´مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔`
ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: میری اس مسجد میں ایک نماز اور مسجدوں کی ہزار نمازوں سے افضل ہے، سوائے مسجد الحرام کے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2901]
اردو حاشہ:
بیت اللہ سب سے قدیم مسجد ہے، جسے اللہ تعالیٰ کے حکم سے تعمیر کیا گیا اور وہ تمام انبیاء علیہم السلام کا مرکز رہا ہے۔ صرف اسی کا حج اور عمرہ مشروع ہے، لہٰذا وہ مسجد نبوی سے بھی افضل ہے۔ وہ قبلہ بھی ہے۔ اور یہ عظيم فضیلت ہے۔ مسجد نبوی کی فضیلت بھی محتاج وضاحت نہیں۔ مدینے میں یہ اسلام کی پہلی مسجد ہے جو اسلام کی پہلی دینی درسگا ہ بھی تھی اور مسلمانوں کا سیاسی وعسکری مرکز بھی۔ خانہ کعبہ کی طرح اس کے لیے بھی سفر قربت جائز ومستحب ہے۔ اور مسجد نبوی کی زیارت اور سفر میں روضہ نبوی کی زیارت کا شرف بھی حاصل ہو جاتا ہے جو ہر مسمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 2901   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.