الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند الشهاب کل احادیث 1499 :حدیث نمبر
مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
18. الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ
18. دعا ہی عبادت ہے
حدیث نمبر: 30
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
30 - انا ابو الحسن عبد الملك بن عبد الله بن محمود بن مسكين، انا ابو بكر محمد بن يحيى الدمياطي، ثنا ابو بكر محمد بن إبراهيم بن المنذر، ثنا يحيى بن محمد، ثنا مسدد، ثنا عبد الله بن داود، عن الاعمش، عن اليسيع، عن النعمان بن بشير، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" الدعاء هو العبادة، {وقال ربكم ادعوني استجب لكم، إن الذين يستكبرون عن عبادتي سيدخلون جهنم داخرين} [غافر: 60]"30 - أنا أَبُو الْحَسَنِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ مِسْكِينٍ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الدِّمْيَاطِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُنْذِرِ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْيُسَيْعِ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ، {وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ، إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ} [غافر: 60]"
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دعای عبادت ہے (اور اللہ کا فرمان ہے) اور تمہارے رب نے فرمایا: تم مجھے پکارو میں تمہاری پکار قبول کروں گا بے شک جو لوگ میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں، وہ عنقریب ذلیل ہو کر جہنم میں داخل ہوں گے۔ (المؤمن: 60)

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 890، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1808، 1809، 1810، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11400، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1479، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2969، 3247، 3372، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3828، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18643، والطبراني فى «الكبير» برقم: 189، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3889، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1041، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29777»

وضاحت:
تشریح -دعا کو عبادت اس لیے کہا گیا ہے کہ یہ ہر عبادت کی اصل ہے، ہر عبادت میں دعا شامل ہے اور پھر رب العالمین کا فرمان بھی اس بات کی دلیل ہے کہ دعا ہی اصل عبادت اور اللہ کو پکارنا ہی حقیقی بندگی ہے۔ اس آیت میں اللہ تعالی نے دعا کو عبادت کہا ہے اس سے ثابت ہوا کہ جو شخص اللہ کو پکارتا ہے اور اس سے اپنی حاجات طلب کرتا ہے گویا وہ اس کی عبادت کرتا ہے اور جو مافوق الاسباب اشیاء کے لیے اس کے علاوہ اس کی مخلوق میں سے کسی کو پکارتا ہے تو وہ در حقیقت اپنے خالق کو چھوڑ کر اس کی مخلوق کی عبادت کرتا ہے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.