الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: نکاح (شادی بیاہ) کے احکام و مسائل
The Book of Marriage
16. بَابُ : الْمَرْأَةِ الْغَيْرَاءِ
16. باب: غیرت مند عورت کا بیان۔
Chapter: The Jealous Woman
حدیث نمبر: 3235
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، انبانا النضر، قال: حدثنا حماد بن سلمة، عن إسحاق بن عبد الله، عن انس، قالوا: يا رسول الله الا تتزوج من نساء الانصار؟ قال:" إن فيهم لغيرة شديدة".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنْبَأَنَا النَّضْرُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَتَزَوَّجُ مِنْ نِسَاءِ الْأَنْصَارِ؟ قَالَ:" إِنَّ فِيهِمْ لَغَيْرَةً شَدِيدَةً".
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں (یعنی مہاجرین) نے کہا: اللہ کے رسول! آپ انصار کی عورتوں سے شادی کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا: ان میں غیرت بہت ہے۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 171) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3235  
´غیرت مند عورت کا بیان۔`
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں (یعنی مہاجرین) نے کہا: اللہ کے رسول! آپ انصار کی عورتوں سے شادی کیوں نہیں کرتے؟ آپ نے فرمایا: ان میں غیرت بہت ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3235]
اردو حاشہ:
انصار دھیمے مزاج کے لوگ تھے، اس لیے ان کی عورتیں ان پر غالب تھیں۔ وہ ان سے ڈرتے تھے اس طرح انصاری عورتوں کے مزاج میں کچھ جدت پیدا ہو گئی تھی۔ رسول اللہ ﷺ کی پہلے سے بیویاں تھیں۔ تیز مزاج والی عورت کا اپنی سوکنوں اور خاوند سے نباہ نہیں ہوتا بلکہ مستقل سر دردی بن جاتی ہے آپ نے شاید اسی لیے انصار میں نکاح نہیں فرمایا۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث\صفحہ نمبر: 3235   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.