الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن دارمي کل احادیث 3535 :حدیث نمبر
سنن دارمي
وصیت کے مسائل
35. باب مَنْ قَالَ الْمُدَبَّرُ مِنَ الثُّلُثِ:
35. جن علماء نے یہ کہا: کہ مدبر صرف ثلث میں سے آزاد ہو گا
حدیث نمبر: 3311
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(حديث موقوف) اخبرنا الحكم بن المبارك، انبانا ابو عوانة، عن ابي بشر، عن سعيد بن جبير، قال: "المعتق عن دبر من جميع المال". سئل ابو محمد: بايهما تقول؟ قال: من الثلث.(حديث موقوف) أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَنْبَأَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: "الْمُعْتَقُ عَنْ دُبُرٍ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ". سُئِلَ أَبُو مُحَمَّد: بِأَيِّهِمَا تَقُولُ؟ قَالَ: مِنَ الثُّلُثِ.
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے کہا: موت کے بعد آزاد ہونے والا غلام کل مال سے آزاد ہو گا، راوی نے کہا: امام ابومحمد دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: آپ کی کیا رائے ہے؟ کہا: تہائی مال سے آزاد ہو گا۔

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3322]»
اس اثر کی سند صحیح ہے۔ ابوعوانہ: وضاح یشکری، اور ابوبشر: جعفر بن ایاس ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 1915]، [ابن منصور 474]

وضاحت:
(تشریح احادیث 3305 سے 3311)
آخر کے دو قول یہ ہیں کہ مدبر پورے مال سے آزاد ہو گا، باقی تمام اقوال یہ ہیں کہ ثلث مال سے آزاد ہوگا۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے بھی اس قول کو ترجیح دی ہے۔
مطلب یہ ہے کہ کوئی آدمی مال اور غلام چھوڑے جس کو مدبر کیا ہو، اگر اس کی قیمت ایک ثلث کے برابر ہو تو وہ آزاد ہو گا، اس سے زیادہ ہو تو بقدرِ ثلث آزاد ہوگا، اور باقی دو ثلث ورثاء میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.