الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سنن ترمذي
کتاب: مسنون ادعیہ و اذکار
Chapters on Supplication
22. باب مِنْهُ
22. باب: سوتے وقت قرآن پڑھنے سے متعلق ایک اور باب۔
حدیث نمبر: 3404
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) حدثنا هشام بن يونس الكوفي، حدثنا المحاربي، عن ليث، عن ابي الزبير، عن جابر رضي الله عنه، قال: " كان النبي صلى الله عليه وسلم لا ينام حتى يقرا: بتنزيل السجدة، وبتبارك ". قال ابو عيسى: هكذا روى سفيان، وغير واحد هذا الحديث عن ليث، عن ابي الزبير، عن جابر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، نحوه، وقد روى زهير هذا الحديث عن ابي الزبير، قال: قلت له: سمعته من جابر؟ قال: لم اسمعه من جابر، إنما سمعته من صفوان او ابن صفوان، وقد روى شبابة، عن مغيرة بن مسلم، عن ابي الزبير، عن جابر نحو حديث ليث.(مرفوع) حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنَامُ حَتَّى يَقْرَأَ: بِتَنْزِيلُ السَّجْدَةِ، وَبِتَبَارَكَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَكَذَا رَوَى سُفْيَانُ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، وَقَدْ رَوَى زُهَيْرٌ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: سَمِعْتَهُ مِنْ جَابِرٍ؟ قَالَ: لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ جَابِرٍ، إِنَّمَا سَمِعْتُهُ مِنْ صَفْوَانَ أَوْ ابْنِ صَفْوَانَ، وَقَدْ رَوَى شَبَابَةُ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ نَحْوَ حَدِيثِ لَيْثٍ.
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک سوتے نہ تھے جب تک کہ سونے سے پہلے آپ سورۃ «سجدہ» اور سورۃ «تبارک الذی» (یعنی سورۃ الملک) پڑھ نہ لیتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- سفیان (ثوری) اور کچھ دوسرے لوگوں نے بھی یہ حدیث لیث سے، لیث نے ابوالزبیر سے، ابوالزبیر نے جابر کے واسطہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کی ہے،
۲- زہیر نے بھی یہ حدیث ابوالزبیر سے روایت کی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا: کیا آپ نے یہ حدیث جابر سے (خود) سنی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے یہ حدیث جابر سے نہیں سنی ہے، میں نے یہ حدیث صفوان یا ابن صفوان سے سنی ہے،
۳- شبابہ نے مغیرہ بن مسلم سے، مغیرہ نے ابوالزبیر سے اور ابوالزبیر نے جابر سے لیث کی حدیث کی طرح روایت کی ہے۔

تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 2892 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (2155)، الصحيحة (585)، الروض النضير (227)

قال الشيخ زبير على زئي: (3404) إسناده ضعيف / تقدم:2892

   جامع الترمذي3404جابر بن عبد اللهلا ينام حتى يقرأ بتنزيل السجدة بتبارك
   جامع الترمذي2892جابر بن عبد اللهلا ينام حتى يقرأ الم تنزيل تبارك الذي بيده الملك
   المعجم الصغير للطبراني967جابر بن عبد اللهلا ينام حتى يقرأ الم تنزيل

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2892  
´سورۃ الملک کی فضیلت کا بیان۔`
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تک «الم تنزيل» اور «تبارك الذي بيده الملك» پڑھ نہ لیتے سوتے نہ تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2892]
اردو حاشہ:
نوٹ:
(متابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے،
ورنہ اس کے راوی لیث بن ابی سلیم ضعیف ہیں،
ملاحظہ ہو الصحیحة رقم: 585)
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 2892   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.