الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نماز کے احکام
नमाज़ के नियम
12. باب صلاة الجمعة
12. نماز جمعہ کا بیان
१२. “ जुमाअ की नमाज़ ”
حدیث نمبر: 354
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
عن عبد الله بن عمرو،‏‏‏‏ و ابي هريرة رضي الله عنهم انهما سمعا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول على اعواد منبره: «‏‏‏‏لينتهين اقوام عن ودعهم الجمعات او ليختمن الله على قلوبهم ثم ليكونن من الغافلين» .‏‏‏‏ رواه مسلم.عن عبد الله بن عمرو،‏‏‏‏ و أبي هريرة رضي الله عنهم أنهما سمعا رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول على أعواد منبره: «‏‏‏‏لينتهين أقوام عن ودعهم الجمعات أو ليختمن الله على قلوبهم ثم ليكونن من الغافلين» .‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ (دونوں) سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر کی سیڑھیوں پر یہ فرماتے سنا ہے کہ لوگ نماز جمعہ چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا پھر وہ لازماً غافل لوگوں میں شمار ہوں گے۔ (مسلم)
हज़रत अब्दुल्लाह बिन उमर रज़ि अल्लाहु अन्हुमा और हज़रत अबु हुरैरा रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि उन्हों ने रसूल अल्लाह सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम को मिम्बर की सीढ़ियों पर ये कहते सुना है कि “लोग जुमाअ की नमाज़ छोड़ने से बाज़ आ जाएं वरना अल्लाह तआला उन के दिलों पर मोहर लगा देगा फिर वह बेशक असावधान लोगों में गिने जाएंगे।” (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب التغليظ في ترك الجمعة، حديث:865.»

Narrated 'Abdullah bin 'Umar and Abu Hurairah (RA): They heard Allah's Messenger (ﷺ) say (while standing) upon the planks of his pulpit: "People must cease to neglect the Friday prayers, or else Allah will seal their hearts and then they will be among the unmindful." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 354  
´نماز جمعہ کا بیان`
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ (دونوں) سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر کی سیڑھیوں پر یہ فرماتے سنا ہے کہ لوگ نماز جمعہ چھوڑنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا پھر وہ لازماً غافل لوگوں میں شمار ہوں گے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 354»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الجمعة، باب التغليظ في ترك الجمعة، حديث:865.»
تشریح:
1. جمعہ کے لغوی معنی ایک جگہ جمع ہونے کے ہیں‘ اس دن کو دور جاہلیت میں عروبہ کہتے تھے۔
اسلام نے اس کا نام جمعہ رکھا کہ مسلمان ایک مخصوص دن میں مخصوص اوقات میں عبادت الٰہی کے لیے مجتمع ہوں اور مل کر سب اکٹھے عبادت کریں اور ایک دوسرے کے حالات سے باخبر بھی ہوں اور اجتماعی فیصلے بھی کیے جا سکیں۔
2. اس حدیث سے جمعہ کی فرضیت ثابت ہوتی ہے‘ اسے کسی عذر شرعی کے بغیر ترک کرنے کی وجہ سے دلوں پر مہریں لگ جاتی ہیں اور آدمی دین سے بے بہرہ ہو جاتا ہے‘ اور پھر آخر کار منافقین و غافلین کے زمرے میں شامل ہو کر رہ جاتا ہے۔
گویا نماز جمعہ کو معمولی سمجھ کر اس بارے میں تساہل اور سستی کا مظاہرہ کرنا رسوائی اور خذلان کا موجب ہے اور توفیق الٰہی سے محروم رہنے کا باعث بھی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 354   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.