الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابن ماجه کل احادیث 4341 :حدیث نمبر
سنن ابن ماجه
کتاب: اسلامی آداب و اخلاق
Chapters on Etiquette
1. بَابُ : بِرِّ الْوَالِدَيْنِ
1. باب: ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔
Chapter: Honoring One's Parents
حدیث نمبر: 3657
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
(مرفوع) حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة , حدثنا شريك بن عبد الله , عن منصور , عن عبيد الله بن علي , عن ابن سلامة السلمي , قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" اوصي امرءا بامه , اوصي امرءا بامه , اوصي امرءا بامه ثلاثا , اوصي امرءا بابيه , اوصي امرءا بمولاه الذي يليه , وإن كان عليه منه اذى يؤذيه".
(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ مَنْصُورٍ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ , عَنْ ابْنِ سَلَامَةَ السُّلَمِيِّ , قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُوصِي امْرءًا بِأُمِّهِ , أُوصِي امْرءًا بِأُمِّهِ , أُوصِي امْرءًا بِأُمِّهِ ثَلَاثًا , أُوصِي امْرءًا بِأَبِيهِ , أُوصِي امْرءًا بِمَوْلَاهُ الَّذِي يَلِيهِ , وَإِنْ كَانَ عَلَيْهِ مِنْهُ أَذًى يُؤْذِيهِ".
ابن سلامہ سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں آدمی کو اپنی ماں کے ساتھ اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اپنی ماں کے ساتھ اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اپنی ماں کے ساتھ اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اپنے باپ کے ساتھ اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اپنے مولیٰ ۱؎ کے ساتھ جس کا وہ والی ہو اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، خواہ اس کو اس سے تکلیف ہی کیوں نہ پہنچی ہو ۲؎۔

تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12054، ومصباح الزجاجة: 1269)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/311) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں شریک بن عبد اللہ القاضی اور عبیداللہ بن علی دونوں ضعیف ہیں)

وضاحت:
۱؎: عربی میں مولیٰ کا لفظ آزاد کردہ غلام یا دوست یا رشتے دار یا حلیف سبھی معنوں میں مستعمل ہے، یہاں کوئی بھی معنی مراد لے سکتے ہیں۔
۲؎: اگرچہ اس سے تکلیف پہنچے لیکن اس کے عوض میں تکلیف نہ دے جواں مردی یہی ہے کہ برائی کے بدلے نیکی کرے، اور جو اپنے سے رشتہ توڑے اس سے رشتہ جوڑے جیسے دوسری حدیث میں ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
عبيد اللّٰه بن علي بن عرفطة: مجھول (تقريب: 4323)
و قال معاوية بن حيدة رضي اللّٰه عنه قلت: يا رسول اللّٰه! من أبرّ؟ قال: ((أمّك)) قال قلت: ثم من؟ قال: ((أمّك)) قال قلت: ثم من؟ قال: ((أمّك)) قال قلت: ثم من؟ قال: ((ثم أباك ثم فالأقرب فالأقرب)) رواه الترمذي (1897) و قال: ”و ھذا حديث حسن“ و سنده حسن
و صححه الحاكم (4/ 150) و وافقه الذهبي
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 508

   سنن ابن ماجه3657خداش بن سلامةأوصي امرءا بأمه أوصي امرءا بأمه أوصي امرءا بأمه ثلاثا أوصي امرءا بأبيه أوصي امرءا بمولاه الذي يليه وإن كان عليه منه أذى يؤذيه

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3657  
´ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کا بیان۔`
ابن سلامہ سلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں آدمی کو اپنی ماں کے ساتھ اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اپنی ماں کے ساتھ اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اپنی ماں کے ساتھ اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اپنے باپ کے ساتھ اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، میں آدمی کو اپنے مولیٰ ۱؎ کے ساتھ جس کا وہ والی ہو اچھے سلوک اور برتاؤ کرنے کی وصیت کرتا ہوں، خواہ اس کو اس سے تکلیف ہی کیوں نہ پہنچی ہو ۲؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأدب/حدیث: 3657]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
قرآن مجید اور صحیح احادیث میں والدین، اقارب، پڑوسی اور دوست کے ساتھ حسن سلوک کے بارےمیں بہت سے ارشادات موجود ہیں جیسا کہ اگلی حدیث سے بھی اس کے مفہوم کی تائید ہوتی ہے۔

(2)
مولیٰ کے متعدد معانی ہیں مثلاً:
مالک آزاد کیا ہوا، غلام، دوست، رشتہ دار، چچا کا بیٹا، حلیف، مدد گار وغیرہ اس لیے ہم نے اس اس کا ترجمہ تعلق دار کیا ہے جس میں یہ تمام تعلق رکھنے والے آ جاتے ہیں۔

(3)
يليه کا مفہوم ملنے اور قریب ہونے کا ہے۔
مالک اور غلام کا تعلق بھی ایک گہرا تعلق ہے جو آزاد ہونے کےبعد بھی ایک دوسرے انداز سے قائم رہتا ہے۔
نسبی رشتہ بھی ناقابل انقطاع تعلق ہے۔
ہمسایہ، دوست، ہم جماعت، ہم پیشہ، تنخواہ دار، ملازم اور اس کا مالک یہ سب افراد ایسے ہیں جن سے ہمہ وقت رابطہ رہتا ہے لہٰذا انھیں ایک دوسرے کے کام آنا چاہیے اور ایک دوسرے کو تکلیف پہنچانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3657   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.