الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل
حدیث نمبر: 393
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا الثقفی، نا خالد الحذاء، عن عکرمة، عن ابن عباس ان رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم طاف بالبیت علٰی بعیر، فلما اتٰی علی الرکن اشار الیه.اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا خَالِدُ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَیْتِ عَلٰی بَعِیْرٍ، فَلَمَّا اَتٰی عَلَی الرُّکْنِ اَشَارَ اِلَیْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر بیت اللہ کا طواف کیا، پس جب آپ رکن کے پاس آئے تو اس کی طرف اشارہ فرمایا۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الحج، باب من اشار الي الركن اذاني عليه، رقم: 1612. سنن ترمذي، رقم: 865. سنن نسائي، رقم: 2955. مسند احمد: 264/1.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 393  
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر بیت اللہ کا طواف کیا، پس جب آپ رکن کے پاس آئے تو اس کی طرف اشارہ فرمایا۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:393]
فوائد:
حجر اسود کو بوسہ دینا اس کی طرف صرف اشارہ کرنا جس چیز کے ساتھ اشارہ کیا ہو اسے بعد میں بوسہ دینا یہ تینوں طریقے درست ہیں۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 393   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.