الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اختیار کردہ طریقے
The Book of Jihad and Expeditions
17. باب كَيْفِيَّةِ قِسْمَةِ الْغَنِيمَةِ بَيْنَ الْحَاضِرِينَ:
17. باب: غنیمت کا مال کیوں کر تقسیم ہو گا۔
Chapter: How booty is to be shared among the fighters
حدیث نمبر: 4587
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثناه ابن نمير ، حدثنا ابي ، حدثنا عبيد الله بهذا الإسناد مثله ولم يذكر في النفل.وحَدَّثَنَاه ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ فِي النَّفَلِ.
عبداللہ بن نمیر نے عبیداللہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی اور انہوں نے یہ نہیں کہا: غنیمت میں
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں اور اس میں فى النفل
ترقیم فوادعبدالباقی: 1762


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4587  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ گھوڑے کو دو حصے ملیں گے اور آدمی کو ایک حصہ،
اس طرح،
گھڑ سوار کے تین حصے ہوں گے،
ایک اپنا اور دو گھوڑے کے اور جن حدیثوں میں یہ ہے کہ فارس (گھڑ سوار)
کو دو حصے ہیں اور پیدل کا ایک حصہ،
ان کا معنی یہ ہے کہ وہ ایک اپنا حصہ لے گا اور ایک گھوڑے کا حصہ لے گا اور گھوڑے کا حصہ دوگنا ہے،
اس طرح حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما کی دونوں حدیثوں میں تعارض نہیں ہے اور جمہور کا یہی موقف ہے،
جس میں ائمہ حجاز (مالک،
شافعی،
احمد)

صاحبین (ابو یوسف،
محمد)

داخل ہیں،
تفصیل کے لیے دیکھیے المغنی،
ج 13،
ص 85۔
مسئلہ نمبر 1643۔
اور امام ابو حنیفہ کے نزدیک گھوڑ سوار کو دو حصے ملیں گے،
ایک اپنا اور ایک گھوڑے کا اور گھوڑے کو بھی ایک ہی حصہ ملے گا،
دو نہیں ملیں گے۔
غلام رسول سعیدی صاحب لکھتے ہیں،
حاصل بحث یہ ہے کہ اس مسئلہ میں ائمہ ثلاثہ اور امام ابو یوسف اور امام محمد کا نظریہ بہت قوی ہے،
کیونکہ انہوں نے جن احادیث سے استدلال کیا ہے ان کی اسانید بلاشبہ ان احادیث کی اسانید سے زیادہ قوی ہیں،
جن سے امام ابو حنیفہ نے استدلال کیا ہے،
شرح صحیح مسلم،
ج 5،
ص 465۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 4587   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.