الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
خرید و فروخت کے احکام و مسائل
حدیث نمبر: 460
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا ابو معاویة، حدثنا الحجاج، عن ابی الزبیر، عن طاؤوس، عن ابن عباس قال: العمرٰی لمن اعمرها، والرقبٰی لمن ارقبها، والعائد فی هبتهٖ، کالعائد فی قیئه.اَخْبَرَنَا اَبُوْ مُعَاوِیَةَ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ، عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اَلْعُمْرٰی لِمَنْ اَعْمَرَهَا، وَالرُّقْبٰی لِمَنَ اَرْقَبَهَا، وَالْعَائِدُ فِی هِبَتِهٖ، کَالْعَائِدِ فِی قَیْئِه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: عمریٰ اسی کے لیے ہے جس کے لیے عمری کیا گیا، رقبیٰ اس کے لیے ہے جس کے لیے رقبیٰ کیا گیا۔ اور اپنے ہبہ کو واپس لینے والا اپنی قے کو چاٹنے والے کی طرح ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب الرقبي، باب ذكر الاختلاف على بن ابي تجيح الخ، رقم: 3710. قال الشيخ الالباني: صحيح. مسند احمد: 250/1.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 460  
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: عمریٰ اسی کے لیے ہے جس کے لیے عمری کیا گیا، رقبیٰ اس کے لیے ہے جس کے لیے رقبی کیا گیا۔ اور اپنے ہبہ کو واپس لینے والا اپنی قے کو چاٹنے والے کی طرح ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:460]
فوائد:
(1) عمریٰ عمر سے ماخوذ ہے، یعنی وہ جو عمر بھر کے لیے دے دی جائے، یہ نام اس لیے رکھا گیا کہ جاہلیت میں ایک آدمی دوسرے آدمی کو گھر دیتا تو کہتا کہ میں اسے یہ گھر عمر اور زندگی کی موت تک کے لیے مباح قرار دیا ہے اور کہا جاتا کہ یہ فلاں کے لیے عمریٰ ہے۔
(2).... رقبٰی: مراقبہ سے ماخوذ ہے، اس کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ اس میں چیز دینے والا اور لینے والا دونوں ایک دوسرے کی موت کا انتظار کرتے ہیں، تاکہ وہ چیز زندہ کی طرف لوٹ آئے۔ یہ اس طرح ہے کہ ایک شخص کسی کو کچھ ہبہ کرے اس شرط پر کہ اگر تم پہلے فوت ہوگئے تو یہ چیزی میری طرف لوٹ آئے گی اور اگر میں پہلے فوت ہوگیا تو یہ تمہاری ہوجائے گی۔ (نیل الاوطار: 4؍ 74۔ المنجد، ص: 582)
راجح مذہب یہی ہے کہ عمریٰ یا رقبٰی کے نام سے جو ہدیہ دیا جائے گا وہ ہمیشہ کے لیے اس کا ہوگا جس کو دیا جائے۔
(3).... ہبہ دے کر واپس لینا جائز نہیں ہے۔ جس طرح قے کو چاٹنا قبیح عمل ہے گویا تحفہ دے کر واپس لینا انتہائی برا عمل ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 460   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.