الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں
The Book of Commentary
12. بَابُ: {وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ} :
12. باب: آیت «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» کی تفسیر۔
(12) Chapter. “...and to draw their veils all over their Juyubihinna (i.e., their bodies, faces, necks and bosoms)...” (V.24:31)
حدیث نمبر: 4758
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
وقال احمد بن شبيب: حدثنا ابي، عن يونس، قال ابن شهاب: عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: يرحم الله نساء المهاجرات الاول لما انزل الله: وليضربن بخمرهن على جيوبهن سورة النور آية 31 شققن مروطهن فاختمرن بها"وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ شَبِيبٍ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ يُونُسَ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: يَرْحَمُ اللَّهُ نِسَاءَ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلَ لَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ: وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ سورة النور آية 31 شَقَّقْنَ مُرُوطَهُنَّ فَاخْتَمَرْنَ بِهَا"
اور احمد بن شبیب نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمارے والد شبیب بن سعید نے بیان کیا، ان سے یونس بن یزید نے، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے عروہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ اللہ ان عورتوں پر رحم کرے جنہوں نے پہلی ہجرت کی تھی۔ جب اللہ تعالیٰ نے آیت «وليضربن بخمرهن على جيوبهن‏» اور اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رہا کریں۔ (تاکہ سینہ اور گلا وغیرہ نہ نظر آئے) نازل کی، تو انہوں نے اپنی چادروں کو پھاڑ کر ان کے دوپٹے بنا لیے۔


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4758  
4758. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اللہ تعالٰی ان عورتوں پر رحم کرے جنہوں نے پہلے پہل ہجرت کی! جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی: اپنے دوپٹے اپنے سینوں پر ڈالے رکھا کریں۔ تو انہوں نے اپنی چادروں کو پھاڑ کر ان کے دوپٹے بنا لیے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4758]
حدیث حاشیہ:
حضرت احمد بن شبیب حضرت امام بخاری کے شیوخ میں سے ہیں۔
شاید یہ روایت حضرت امام نے ان سے نہیں سنی اسی لئے لفظ حدثنا نہیں کہا ابن منذر نے اسے وصل کیا ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 4758   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.