الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
222. بَابُ اصْطِنَاعِ الْمَالِ
222. مال جمع کرنا اور اس کی حفاظت کرنا
حدیث نمبر: 479
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو الوليد، قال‏:‏ حدثنا حماد بن سلمة، عن هشام بن زيد بن انس بن مالك، عن انس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال‏:‏ ”إن قامت الساعة وفي يد احدكم فسيلة، فإن استطاع ان لا تقوم حتى يغرسها فليغرسها‏.‏“حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِنْ قَامَتِ السَّاعَةُ وَفِي يَدِ أَحَدِكُمْ فَسِيلَةٌ، فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لاَ تَقُومَ حَتَّى يَغْرِسَهَا فَلْيَغْرِسْهَا‏.‏“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر قیامت قائم ہونے لگے اور تم میں سے کسی کے ہاتھ میں کھجور کا پودا ہو تو اگر وہ قیامت برپا ہونے سے پہلے پہلے اسے لگا سکتا ہے تو لگا دے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 12902 و أبوداؤد الطيالسي: 2181 و عبد بن حميد: 1216 - انظر الصحيحة: 9»

قال الشيخ الألباني: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 479  
1
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے شجر کاری اور زراعت کی اہمیت و فضیلت معلوم ہوتی ہے کہ انسان کو اس پر بھی اجر ملتا ہے۔ اس کے لگائے ہوئے درخت سے جب تک لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں گے یہ اس کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔
(۲) انسان جس طرح بڑوں کے لگائے ہوئے درختوں سے فائدہ اٹھاتا ہے اسی طرح اسے بھی بعد والوں کے لیے درخت لگانے چاہئیں تاکہ وہ اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ یہ زہد کے منافي نہیں ہے۔ اس لیے زندگی کے آخری لمحے تک دنیا و آخرت کی محنت جاری رکھنی چاہیے اور خیر کے کاموں کو یہ سمجھ کر چھوڑ نہیں دینا چاہیے کہ میں نے کون سا زندہ رہنا ہے۔
(۳) آج کل مسلمانوں کی تمام پالیسیاں وقتی ہوتی ہیں جن کے فوائد وہ سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی زندگی میں دیکھ سکیں۔ اس حدیث میں یہ ترغیب دلائی گئی ہے کہ انسان کو اس قدر خود غرض نہیں ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ذات تک سوچے بلکہ اسے دور رس نتائج کو سامنے رکھ کر کام کرنا چاہیے۔ دشمنان اسلام اسی نقطۂ نظر کے مطابق کام کر رہے ہیں اس لیے وہ مسلمانوں پر غالب ہیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 479   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.