الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
عیدین کا بیان
दो ईदों के बारे में
1. عید کے دن ڈھالوں اور برچھیوں سے کھیلنا۔
“ ईद के दिन ढाल और भाले से खेलना ”
حدیث نمبر: 527
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
 ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور میرے پاس دو لڑکیاں تھیں جو بعاث کی لڑائی کا قصہ گا رہی تھیں پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیٹ رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا منہ پھیر لیا۔ پھر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے مجھے ڈانٹا اور کہا کہ شیطانی آلات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس؟ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: انھیں چھوڑ دو۔ پھر جب ابوبکر رضی اللہ عنہ دوسرے کام میں لگ گئے۔ تو میں نے ان دونوں لڑکیوں کو اشارہ کیا اور وہ چلی گئیں۔ یہ عید کا دن تھا اور حبشی لوگ ڈھالوں اور برچھیوں سے کھیل رہے تھے۔ یا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا یا خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا تو یہ کھیل دیکھنا چاہتی ہے؟ میں نے عرض کی جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو اپنے پیچھے کھڑا کر لیا۔ میرا رخسار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کے ساتھ مس کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: کھیلو کھیلو اے بنی ارفدہ۔ یہاں تک کہ جب میں اکتا گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بس؟ میں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جائیے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.