الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
گرہن کے بیان میں
ग्रहण के बारे में
7. گرہن میں اللہ کا ذکر کرنا۔
“ ग्रहण में अल्लाह का ज़िक्र ”
حدیث نمبر: 567
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں (ایک مرتبہ) سورج گرہن ہوا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خوف زدہ ہو کر کھڑے ہو گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا خوف تھا کہ کہیں قیامت نہ آ جائے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے اور بڑے لمبے قیام اور رکوع اور سجود کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی، اس قدر طویل نماز پڑھتے میں نے کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ نشانیاں ہیں جن کو اللہ عزوجل اپنے بندوں کو ڈرانے کے لیے بھیجتا ہے، نہ کسی کی موت کے سبب ایسا ہوتا ہے اور نہ کسی کی زندگی کے سبب بلکہ اس کے ذریعہ اللہ اپنے بندوں کو ڈراتا ہے لہٰذا جب تم اسے دیکھو تو اللہ کے ذکر کی طرف اور اس سے دعا مانگنے اور اس سے استغفار کرنے کی طرف جھک جاؤ۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.