الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اخلاق کے بیان میں
The Book of Al-Adab (Good Manners)
1. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَوَصَّيْنَا الإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ} :
1. باب: اور اللہ پاک نے (سورۃ لقمان اور سورۃ احقاف میں) فرمایا ”ہم سے انسانوں کو اس کے والدین کے ساتھ نیک سلوک کا حکم دیا ہے“۔
(1) Chapter. Al-Birr (piety, righteousness), and As-Sila (good relations).
حدیث نمبر: 5970
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(مرفوع) حدثنا ابو الوليد حدثنا شعبة قال الوليد بن عيزار اخبرني قال: سمعت ابا عمرو الشيباني يقول اخبرنا صاحب هذه الدار- واوما بيده إلى دار عبد الله- قال سالت النبي صلى الله عليه وسلم اي العمل احب إلى الله قال: «الصلاة على وقتها» . قال ثم اي قال: «ثم بر الوالدين» . قال ثم اي قال: «الجهاد في سبيل الله» . قال: حدثني بهن ولو استزدته لزادني.(مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ عَيْزَارٍ أَخْبَرَنِي قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يَقُولُ أَخْبَرَنَا صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ- وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى دَارِ عَبْدِ اللَّهِ- قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ قَالَ: «الصَّلاَةُ عَلَى وَقْتِهَا» . قَالَ ثُمَّ أَيُّ قَالَ: «ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ» . قَالَ ثُمَّ أَيّ قَالَ: «الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» . قَالَ: حَدَّثَنِي بِهِنَّ وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي.
ہم سے ابوالولید ہشام نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے، انہوں نے کہا کہ مجھے ولید بن عیزار نے خبر دی، کہا کہ میں نے ابوعمرو شیبانی سے سنا، کہا کہ ہمیں اس گھر والے نے خبر دی اور انہوں نے اپنے ہاتھ سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کیا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون سا عمل سب سے زیادہ پسند ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وقت پر نماز پڑھنا۔ پوچھا کہ پھر کون سا؟ فرمایا کہ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، پوچھا پھر کون سا؟ فرمایا کہ اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ان کاموں کے متعلق بیان کیا اور اگر میں اسی طرح سوال کرتا رہتا تو آپ جواب دیتے رہتے۔

Narrated Al-Walid bin 'Aizar: I heard Abi `Amr 'Ash-Shaibani saying, "The owner of this house." he pointed to `Abdullah's house, "said, 'I asked the Prophet 'Which deed is loved most by Allah?" He replied, 'To offer prayers at their early (very first) stated times.' " `Abdullah asked, "What is the next (in goodness)?" The Prophet said, "To be good and dutiful to one's parents," `Abdullah asked, "What is the next (in goodness)?" The Prophet said, To participate in Jihad for Allah's Cause." `Abdullah added, "The Prophet narrated to me these three things, and if I had asked more, he would have told me more."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 8, Book 73, Number 1



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5970  
5970. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نبی ﷺ سے پوچھا: اللہ عزوجل کے ہاں کون سا عمل زیادہ محبوب ہے؟ آپ نے فرمایا: بروقت نماز ادا کرنا پھر پوچھا: اس کے بعد کون سا؟ آپ نے فرمایا: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا۔ پھر پوچھا: اس کے بعد کون سا؟ آپ نے فرمایا: اللہ کے راستے میں جہاد کرنا حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے بیان کیا کہ آپ ﷺ نے مجھے ان ہدایات سے مطلع کیا اگر میں اس طرح سوال کرتا رہتا تو آپ مجھے جواب دیتے رہتے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5970]
حدیث حاشیہ:
(1)
دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانا کھلانا بہترین عمل ہے یا محبوب عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے اگرچہ وہ قلیل ہو، روایات کا یہ اختلاف اوقات واحوال کے اختلاف یا حاضرین کے اعتبار سے ہے۔
(2)
اس حدیث میں والدین سے حسن سلوک کو جہاد فی سبیل اللہ پر مقدم کیا ہے کیونکہ جہاد والدین کی اجازت پر موقوف ہے، یعنی والدین سے حسن سلوک کا تقاضا ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ بھی ان کی اجازت سے کیا جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین کی اجازت کے بغیر جہاد میں شمولیت سے منع فرمایا ہے جیسا کہ آئندہ اس کے متعلق امام بخاری رحمہ اللہ مستقل عنوان قائم کریں گے اور اس کے لیے ایک حدیث لائیں گے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5970   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.