الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث 1852 :حدیث نمبر
موطا امام مالك رواية يحييٰ
کتاب: روزوں کے بیان میں
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ
7. سفر میں روزہ رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 600
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وحدثني، عن مالك، عن سمي مولى ابي بكر بن عبد الرحمن، عن ابي بكر بن عبد الرحمن ، عن بعض اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم امر الناس في سفره عام الفتح بالفطر، وقال: " تقووا لعدوكم" وصام رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال ابو بكر: قال الذي حدثني: لقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم بالعرج يصب الماء على راسه من العطش او من الحر، ثم قيل لرسول الله صلى الله عليه وسلم: يا رسول الله، إن طائفة من الناس قد صاموا حين صمت، قال: فلما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم بالكديد دعا بقدح فشرب فافطر الناس وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ النَّاسَ فِي سَفَرِهِ عَامَ الْفَتْحِ بِالْفِطْرِ، وَقَالَ: " تَقَوَّوْا لِعَدُوِّكُمْ" وَصَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَالَ الَّذِي حَدَّثَنِي: لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعَرْجِ يَصُبُّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ مِنَ الْعَطَشِ أَوْ مِنَ الْحَرِّ، ثُمَّ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ طَائِفَةً مِنَ النَّاسِ قَدْ صَامُوا حِينَ صُمْتَ، قَالَ: فَلَمَّا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْكَدِيدِ دَعَا بِقَدَحٍ فَشَرِبَ فَأَفْطَرَ النَّاسُ
بعض صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم کیا لوگوں کو سفر میں جس سال مکہ فتح ہوا ہے روزہ نہ رکھنے کا۔ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: تاکہ تم قوی رہو دشمن کے مقابلہ میں۔ اور روزہ رکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے۔ کہا ابوبکر بن عبدالرحمٰن نے: مجھ سے بیان کیا اس صحابی نے جس نے حدیث بیان کی مجھ سے کہ میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرج میں کہ پانی ڈالا جاتا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر، پیاس کی وجہ سے یا گرمی کی وجہ سے۔ پھر کہا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ بعض لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہے آپ کے روزہ رکھنے کے سبب سے، تو جب پہنچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کدید میں، ایک پیالہ پانی کا منگایا اور پانی پیا، تب لوگوں نے بھی روزہ کھول ڈالا۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2365، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1584، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 3029، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8247، 8359، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16148، 16869، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 9308، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3232، شركة الحروف نمبر: 605، فواد عبدالباقي نمبر: 18 - كِتَابُ الصِّيَامِ-ح: 22ق»


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.