الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
ایمان کا بیان
38. مومن کے ساتھ اللہ کی رضا کے لیے تعلق ہونا چاہئیے
حدیث نمبر: 67
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا جرير، عن منصور، عن الشعبي قال: قال صعصعة بن صوحان لابن يزيد: انا كنت احب إلى ابيك منك، وانت احب إلي من ابني، خصلتان اوصيك بهما فاحفظهما مني، خالص المؤمنين وخالق الفاجر فإن الفاجر يرضى منك بالخلق الحسن، وإنه يحق علينا ان نخالص المؤمن".أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ لِابْنِ يَزِيدَ: أَنَا كُنْتُ أَحَبَّ إِلَى أَبِيكَ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنِ ابْنِي، خَصْلَتَانِ أُوصِيكَ بِهِمَا فَاحْفَظْهُمَا مِنِّي، خَالِصِ الْمُؤْمِنِينَ وَخَالِقِ الْفَاجِرَ فَإِنَّ الْفَاجِرَ يَرْضَى مِنْكَ بِالْخُلُقِ الْحَسَنِ، وَإِنَّهُ يَحَقُّ عَلَيْنَا أَنْ نُخَالِصَ الْمُؤْمِنَ".
صعصعہ بن صوحان نے ابوزید سے کہا: میں تمہاری والدہ کو تم سے زیادہ محبوب نہیں ہوں، جبکہ تم میری والدہ کو مجھ سے زیادہ محبوب ہو، دو خصلتیں ہیں میں تمہیں ان کی وصیت کرتا ہوں، پس انہیں مجھ سے یاد کر لو، مومن شخص سے خالص دوستی رکھو، فاجر شخص سے اچھا برتاؤ کرو، کیونکہ فاجر شخص اچھے اخلاق کے ذریعے تمہاری بات قبول کرے گا، اور مومن تجھ سے حق رکھتا ہے کہ تم اس سے خالص دوستی رکھو۔

تخریج الحدیث: «اسناده صحيح. شعيب الايمان: 267/6، رقم: 8106. مصنف ابن ابي شيبه: 293/5. مسند عبدالرزاق 310/2، رقم: 291»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 67  
صعصعہ بن صوحان نے ابو زید سے کہا: میں تمہاری والدہ کو تم سے زیادہ محبوب نہیں ہوں، جبکہ تم میری والدہ کو مجھ سے زیادہ محبوب ہو، دو خصلتیں ہیں میں تمہیں ان کی وصیت کرتا ہوں، پس انہیں مجھ سے یاد کر لو، مومن شخص سے خالص دوستی رکھو، فاجر شخص سے اچھا برتاؤ کرو، کیونکہ فاجر شخص اچھے اخلاق کے ذریعے تمہاری بات قبول کرے گا، اور مومن تجھ سے حق رکھتا ہے کہ تم اس سے خالص دوستی رکھو۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:67]
فوائد:
(1) معلوم ہوا مومن کے ساتھ خالص اللہ کی رضا کے لیے تعلق ہونا چاہیے اور یہی وہ تعلق ہے جو دنیا و آخرت میں انسان کے کام آئے گا۔
(2).... فاجر کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿وَلَا تَسْتَوِی الْحَسَنَهُ وَلَا السَّیِّئَةِ اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ فَاِِذَا الَّذِیْ بَیْنَکَ وَبَیْنَهٗ عَدَاوَةٌ کَاَنَّهٗ وَلِیٌّ حَمِیْمٌ ﴾ (حم السجدہ: 34)
نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتیں برائی کو بھلائی سے دفع کرو پھر وہی جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے ایسا ہوجائے گا جیسے تمہارا گرم جوش دوست ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 67   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.