الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب صلة الرحم
36. بَابُ مَنْ وَصَلَ رَحِمَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ثُمَّ أَسْلَمَ
36. جس نے جاہلیت میں صلہ رحمی کی اور پھر مسلمان ہوگیا (تو اس کا ثواب)
حدیث نمبر: 70
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا ابو اليمان، قال‏:‏ اخبرنا شعيب، عن الزهري قال‏:‏ اخبرني عروة بن الزبير، ان حكيم بن حزام اخبره، انه قال للنبي صلى الله عليه وسلم:‏ ارايت امورا كنت اتحنث بها في الجاهلية، من صلة، وعتاقة، وصدقة، فهل لي فيها اجر‏؟‏ قال حكيم‏:‏ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:‏ ”اسلمت على ما سلف من خير‏.“‏حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ أَرَأَيْتَ أُمُورًا كُنْتُ أَتَحَنَّثُ بِهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، مِنْ صِلَةٍ، وَعَتَاقَةٍ، وَصَدَقَةٍ، فَهَلْ لِي فِيهَا أَجْرٌ‏؟‏ قَالَ حَكِيمٌ‏:‏ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”أَسْلَمْتَ عَلَى مَا سَلَفَ مِنْ خَيْرٍ‏.“‏
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: اللہ کے رسول! آپ ان امور کے متعلق کیا ارشاد فرماتے ہیں جو میں زمانہ جاہلیت میں بطور عبادت کرتا تھا، مثلاً صلہ رحمی، غلاموں کو آزاد کرنا اور صدقہ کرنا، کیا مجھے ان کا ثواب ملے گا؟ حکیم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے سابقہ خیر کے کاموں پر اسلام لائے ہو۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب البيوع، باب شراء المملوك من الحربي و هبته و عتقه: 2220 و مسلم: 123 - الصحيحة: 248»

قال الشيخ الألباني: صحیح

   صحيح البخاري2220حكيم بن حزامأسلمت على ما سلف لك من خير
   صحيح البخاري5992حكيم بن حزامأسلمت على ما سلف من خير
   صحيح البخاري2538حكيم بن حزامأسلمت على ما سلف لك من خير
   صحيح البخاري1436حكيم بن حزامأسلمت على ما سلف من خير
   صحيح مسلم325حكيم بن حزامأسلمت على ما أسلفت لك من الخير
   صحيح مسلم324حكيم بن حزامأسلمت على ما أسلفت من خير
   صحيح مسلم323حكيم بن حزامأسلمت على ما أسلفت من خير
   مسندالحميدي564حكيم بن حزامأسلمت على ما سبق من خير

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 70  
1
فوائد ومسائل:
(۱)حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے بھتیجے تھے، قریش کے معزز لوگوں میں سے تھے اور قبل از اسلام بھی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ بہت فیاض تھے۔ ساٹھ سال کی عمر میں اسلام قبول اور ۱۲۰ سال کی عمر میں فوت ہوئے۔
(۲) زمانہ جاہلیت میں بھی کئی افراد ایسے تھے جن میں انسانی ہمدردی، صلہ رحمی اور دیگر امور خیر کا جذبہ تھا جن میں حکیم بن حزام کے علاوہ ابن جدعان اور مطعم بن عدی قابل ذکر ہیں۔ ان میں سے بعض کو تو اللہ تعالیٰ نے اسلام قبول کرنے کی توفیق دی اور بعض کفر پر ہی مرگئے۔ اسلام قبول کرنے والوں کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بشارت سنائی کہ اللہ تعالیٰ انہیں ان کے زمانہ جاہلیت میں کیے ہوئے امور خیر پر بھی اجر عطا فرمائے گا۔
(۳) کافروں کے اعمال کی قبولیت اور عدم قبولیت میں اختلاف ہے۔ راجح یہ ہے کہ جو کافر حالت کفر میں مرجائے اس کے اعمال اکارت جائیں گے۔ اس کے اچھے اعمال کا بدلہ اللہ تعالیٰ اگر چاہے گا تو دنیا ہی میں اسے دے دے گا اور جو کافر اسلام لے آئے اور پھر اسلام پر ہی اس کی موت آئے تو اس کے کفر کی حالت میں کیے ہوئے اعمال کا ثواب بھی ملے گا۔ دوسرے معنوں میں زمانہ کفر میں اس کے اعمال کا ثواب لکھا جاتا ہے، تاہم قبولیت اس کے اسلام لانے پر موقوف ہوتی ہے۔ اگر اسلام قبول کرلے تو اعمال قبول ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح اسلام قبول کرکے اگر کوئی شخص نیک اعمال کرتا ہے پھر مرتد ہو جاتا ہے اور بالآخر اسلام قبول کرکے اسی پر مرتا ہے تو اس نے جو اعمال مرتد ہونے سے پہلے کیے تھے وہ بھی قبول ہوں گے۔ اس کی نماز وغیرہ بھی کافر کے برعکس قبول ہوگی کیونکہ اس نے وہ اعمال بحیثیت مسلمان کیے تھے جبکہ کافر کو صرف صلہ رحمی اور صدقے وغیرہ کا ثواب ملے گا۔ زمانہ کفر میں پڑھی ہوئی نمازوں کا نہیں۔ (صحیح الادب المفرد:۱؍۸۵)
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 70   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.