الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان
17. آدمی کو ران ڈھانکنے کی تاکید کیونکہ ران ستر میں سے ہے
حدیث نمبر: 715
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا یحی بن آدم، واسرائیل، عن ابی یحیی الثقات، عن مجاهد،عن ابن عباس، راٰی رسول اللٰه صلی اللٰه علیه وسلم فخذ رجل، فقال له: غط فخذك فان فخذ الرجل من عورتهٖ.اَخْبَرَنَا یَحْیَ بْنُ آدَمَ، وَاِسْرَائِیْلُ، عَنْ اَبِیْ یَحْیَی الثِّقَاتِ، عَنْ مُجَاهِدٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَاٰی رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فَخِذَ رَجُلٍ، فَقَالَ لَهٗ: غَطِّ فَخِذَكَ فَاِنَّ فَخِذَ الرَّجُلِ مِنْ عَوْرَتِهٖ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کی ران دیکھی تو اسے فرمایا: اپنی ران کو ڈھانپو، کیونکہ آدمی کی ران اس کے ستر میں سے ہے۔

تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الحمام، باب النهي عن التعري، رقم: 4014 قال الالباني: صحيح. سنن ترمذي، رقم: 2796. مسند احمد: 275/1.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 715  
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کی ران دیکھی تو اسے فرمایا: اپنی ران کو ڈھانپو، کیونکہ آدمی کی ران اس کے ستر میں سے ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:715]
فوائد:
بخاری شریف میں ہے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (جنگ خیبر میں) اپنی ران کھولی۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث سند کے اعتبار سے زیادہ صحیح ہے۔ (بخاري، کتاب الصلاة قبل الحدیث، رقم: 371)
پہلی روایت قول ہے دوسری فعل، جہاں قول اور فعل میں بظاہر تضاد نظر آئے، وہاں قول کو ترجیح دی جائے گی۔
علامہ شوکانی رحمہ اللہ نے کہا کہ ران کا شرمگاہ میں داخل ہونا صحیح ہے اور دلائل سے ثابت ہے مگر ناف اور گھٹنا ستر میں داخل نہیں ہیں۔ امام نووی رحمہ اللہ نے فرمایا: اکثر علماء کرام اس کے قائل ہیں کہ ران شرمگاہ میں داخل ہے۔
امام احمد اور امام مالک ' کا موقف ہے کہ قبل اور دبر شرمگاہ میں داخل ہے۔ ران شرمگاہ میں داخل نہیں ہے۔ اہل ظاہر اور ابن جریر وغیرہ کا یہی مسلک ہے۔ مگر حق یہ ہے کہ ران بھی شرمگاہ میں داخل ہے۔ (نیل الاوطار: 2؍ 62)
راجح یہی معلوم ہوتا ہے کہ ران ستر میں شامل ہے۔ لہٰذا کھیل وغیرہ کے وقت لمبا جانگیا پہنا جائے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 715   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.