الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مضبوطی سے تھامے رہنا
The Book of Holding Fast To The Qur’An and The Sunna
16. بَابُ مَا ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَضَّ عَلَى اتِّفَاقِ أَهْلِ الْعِلْمِ:
16. باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عالموں کے اتفاق کرنے کا جو ذکر فرمایا ہے اس کی ترغیب دی ہے اور مکہ اور مدینہ کے عالموں کے اجماع کا بیان۔
(16) Chapter. The Prophet (p.b.u.h.) mentioned and recommended that the religious learned men should not differ. What common opinions the people of the two Haram (sanctuaries) of Makkah and Al-Madina had.
حدیث نمبر: 7328
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
(موقوف) وعن هشام عن ابيه، ان عمر ارسل إلى عائشة ائذني لي ان ادفن مع صاحبي، فقالت: إي والله، قال: وكان الرجل إذا ارسل إليها من الصحابة، قالت: لا والله لا اوثرهم باحد ابدا".(موقوف) وعَنْ هشام عن أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ أَرْسَلَ إِلَى عَائِشَةَ ائْذَنِي لِي أَنْ أُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَيَّ، فَقَالَتْ: إِي وَاللَّهِ، قَالَ: وَكَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَرْسَلَ إِلَيْهَا مِنَ الصَّحَابَةِ، قَالَتْ: لَا وَاللَّهِ لَا أُوثِرُهُمْ بِأَحَدٍ أَبَدًا".
اور ہشام سے روایت ہے، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کے یہاں آدمی بھیجا کہ مجھے اجازت دیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دفن کیا جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہاں اللہ کی قسم! میں ان کو اجازت دیتی ہوں۔ راوی نے بیان کیا کہ پہلے جب کوئی صحابی ان سے وہاں دفن ہونے کی اجازت مانگتے تو وہ کہلا دیتی تھیں کہ نہیں، اللہ کی قسم! میں ان کے ساتھ کسی اور کو دفن نہیں ہونے دوں گی۔

Narrated Hisham's father: `Umar sent a message to `Aisha, saying, "Will you allow me to be buried with my two companions (the Prophet and Abu Bakr) ?" She said, "Yes, by Allah." though it was her habit that if a man from among the companions (of the Prophet ) sent her a message asking her to allow him to be buried there, she would say, "No, by Allah, I will never give permission to anyone to be buried with them."
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 92, Number 428



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7328  
7328. سیدنا عروہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر ؓ نے سیدہ عائشہ‬ ؓ ک‬و پیغام بھیجا کہ وہ مجھے اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن ہونے کی اجازت دیں ام المومنین نے فرمایا: اللہ کی قسم! ہاں میں ان کو اجازت دیتی ہوں۔ راؤی حدیث کہتا ہے: پہلے جب کوئی صحابی ان سے وہاں دفن مانگتا تو فرماتیں: اللہ کی قسم! میں ان کے ساتھ کسی اور دفن نہیں ہونے دوں گی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7328]
حدیث حاشیہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے براہ تواضع یہ نہیں منظور کیا کہ دوسری بیویوں سے بڑھ چڑھ کر رہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دفن ہوں۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 7328   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7328  
7328. سیدنا عروہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر ؓ نے سیدہ عائشہ‬ ؓ ک‬و پیغام بھیجا کہ وہ مجھے اپنے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن ہونے کی اجازت دیں ام المومنین نے فرمایا: اللہ کی قسم! ہاں میں ان کو اجازت دیتی ہوں۔ راؤی حدیث کہتا ہے: پہلے جب کوئی صحابی ان سے وہاں دفن مانگتا تو فرماتیں: اللہ کی قسم! میں ان کے ساتھ کسی اور دفن نہیں ہونے دوں گی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7328]
حدیث حاشیہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے تواضع کے طور پر یہ پسند نہ کیا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دفن ہوں اور لوگ گمان کریں کہ ان کا مقام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صاحبین کے بعد دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے زیادہ ہے۔
ہارون الرشید نے امام مالک رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں کیسا تھا؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد انھیں جو مقام ملا وہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں تھا۔
انھوں نے ظاہری قرب کو باطنی قرب کی وجہ قرار دیا کہ صاحبین رضوان اللہ عنھم اجمعین تمام صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے زیادہ بلند مرتبہ اورقابل احترام تھے۔
(فتح الباري: 337/13)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 7328   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.