الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب
307. بَابُ الْغِيبَةِ لِلْمَيِّتِ
307. مردہ شخص کی غیبت کی ممانعت
حدیث نمبر: 737
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عمرو بن خالد، قال: حدثنا محمد بن سلمة، عن ابي عبد الرحيم، عن زيد بن ابي انيسة، عن ابي الزبير، عن عبد الرحمن بن الهضهاض الدوسي، عن ابي هريرة، قال: جاء ماعز بن مالك الاسلمي، فرجمه النبي صلى الله عليه وسلم عند الرابعة، فمر به رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعه نفر من اصحابه، فقال رجلان منهم: إن هذا الخائن اتى النبي صلى الله عليه وسلم مرارا، كل ذلك يرده، حتى قتل كما يقتل الكلب، فسكت عنهم النبي صلى الله عليه وسلم حتى مر بجيفة حمار شائلة رجله، فقال: ”كلا من هذا“، قالا: من جيفة حمار يا رسول الله؟ قال: ”فالذي نلتما من عرض اخيكما آنفا اكثر، والذي نفس محمد بيده، فإنه في نهر من انهار الجنة يتغمس.“حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْهَضْهَاضِ الدَّوْسِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ الأَسْلَمِيُّ، فَرَجَمَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الرَّابِعَةِ، فَمَرَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ رَجُلانِ مِنْهُمْ: إِنَّ هَذَا الْخَائِنَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِرَارًا، كُلُّ ذَلِكَ يَرُدُّهُ، حَتَّى قُتِلَ كَمَا يُقْتَلُ الْكَلْبُ، فَسَكَتَ عَنْهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى مَرَّ بِجِيفَةِ حِمَارٍ شَائِلَةٌ رِجْلُهُ، فَقَالَ: ”كُلا مِنْ هَذَا“، قَالا: مِنْ جِيفَةِ حِمَارٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: ”فَالَّذِي نِلْتُمَا مِنْ عِرْضِ أَخِيكُمَا آنِفًا أَكْثَرُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، فَإِنَّهُ فِي نَهْرٍ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ يَتَغَمَّسُ.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ماعز بن مالک اسلمی رضی اللہ عنہ آئے اور زنا کی وجہ سے سزا نافذ کرنے کی درخواست کی۔ چوتھی مرتبہ آنے پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجم کر دیا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند صحابہ کے ساتھ ان کے پاس سے گزرے تو صحابہ میں سے دو آدمیوں نے کہا: یہ خائن خود بار بار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر بار اسے واپس کرتے رہے حتی کہ کتے کی موت مر گیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردہ گدھے کے پاس سے گزرے، پھول جانے کی وجہ سے اس کی ٹانگ اوپر اٹھی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں اس میں سے کھاؤ۔ انہوں نے عرض کیا: (کیا) مردہ گدھے میں سے کھائیں؟ اللہ کے رسول؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ جو تم نے ابھی ابھی اپنے بھائی کی غیبت کی ہے، وہ اس سے زیادہ برا کام ہے۔ مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، وہ جنت کی نہروں میں سے ایک نہر میں غوطے مار رہا ہے۔

تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه أبوداؤد، كتاب الحدود: 4428 و النسائي فى الكبرىٰ: 7127 - انظر الضعيفة: 6318»

قال الشيخ الألباني: ضعيف


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 737  
1
فوائد ومسائل:
(۱)یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے، تاہم فوت شدہ شخص کا معاملہ اللہ کے سپرد کر دینا چاہیے اس کی برائی بیان نہیں کرنی چاہیے جبکہ وہ مسلمان بھی ہو۔ کیونکہ ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے اس کو معاف کر دیا ہو۔ نیز سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ کا قصہ صحیح حدیث سے ثابت ہے۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فوت شدگان کو برا بھلا کہنے سے منع کیا ہے۔ ارشاد نبوی ہے:
((لا تسبو الاموات فاتهم قد افضوان الی ما قدموا))(صحیح بخاري:۱۳۹۳)
فوت شدگان کو برا نہ کہو کیونکہ وہ اپنے کیے ہوئے کو مل چکے ہیں (اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ اب ہمیں ان کے بارے میں کوئی بات کرنے کی ضرورت اور فائدہ نہیں۔ البتہ ان کی کوبیاں بیان کی جا سکتی ہیں بلکہ مستحسن ہے تاکہ اللہ کے ہاں گواہی ہو جائے۔
(۲) زندہ کی طرح مردہ شخص کی غیبت کرنا بھی مردار کھانے کے مترادف ہے آپ نے فرمایا کہ مردار کھانا تمہیں پسند نہیں اور اسے بڑا جرم کرتے ہوئے تمہیں جھجک کیوں محسوس نہیں ہوئی۔
(۳) حضرت ماعز نے گناہ سے سچی توبہ کی اور حد کے نفاذ کا اصرار کیا تاکہ آخرت کی سزا سے بچ جائے تو اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا۔ معلوم ہوا کہ حدود انسان کے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہیں۔ ایک حدیث میں اس کی صراحت ہے، آپ نے فرمایا:
((وَمَنْ أصَابَ مِنْ ذَالِكَ شَیْئًا فُعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ کَفَّارَتُهُ))(صحیح البخاري، الحدود:۶۷۸۴)
اور جس نے کسی گناہ کا ارتکاب کیا اور پھر اسے اس کی سزا مل گئی تو وہ اس کا کفارہ بن جائے گی۔
(۴) گناہ کرنے والے کی اصلاح کے لیے اسے تنبیہ کرنا جائز ہے، تاہم اسے محض تنقید کا نشانہ بنانا، عار دلانا یا اُسے سزا ملنے کے بعد اس کی برائی کرنا ناجائز ہے بلکہ بسا اوقات گناہ کرنے والا توبہ کرکے مغفرت کروا لیتا ہے اور تبصرہ کرنے والے تباہ ہو جاتے ہیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 737   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.