الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
زہد اور رقت انگیز باتیں
The Book of Zuhd and Softening of Hearts
18. باب حَدِيثِ جَابِرٍ الطَّوِيلِ وَقِصَّةِ أَبِي الْيَسَرِ:
18. باب: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی لمبی حدیث اور قصہ ابی الیسر کا بیان۔
Chapter: ….
حدیث نمبر: 7520
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وشكا الناس إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الجوع، فقال: عسى الله ان يطعمكم، فاتينا سيف البحر، فزخر البحر زخرة، فالقى دابة فاورينا على شقها النار، فاطبخنا واشتوينا واكلنا حتى شبعنا، قال جابر: فدخلت انا وفلان وفلان حتى عد خمسة في حجاج عينها ما يرانا احد حتى خرجنا، فاخذنا ضلعا من اضلاعه، فقوسناه ثم دعونا باعظم رجل في الركب، واعظم جمل في الركب، واعظم كفل في الركب فدخل تحته ما يطاطئ راسه ".وَشَكَا النَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ، فَقَالَ: عَسَى اللَّهُ أَنْ يُطْعِمَكُمْ، فَأَتَيْنَا سِيفَ الْبَحْرِ، فَزَخَرَ الْبَحْرُ زَخْرَةً، فَأَلْقَى دَابَّةً فَأَوْرَيْنَا عَلَى شِقِّهَا النَّارَ، فَاطَّبَخْنَا وَاشْتَوَيْنَا وَأَكَلْنَا حَتَّى شَبِعْنَا، قَالَ جَابِرٌ: فَدَخَلْتُ أَنَا وَفُلَانٌ وَفُلَانٌ حَتَّى عَدَّ خَمْسَةً فِي حِجَاجِ عَيْنِهَا مَا يَرَانَا أَحَدٌ حَتَّى خَرَجْنَا، فَأَخَذْنَا ضِلَعًا مِنْ أَضْلَاعِهِ، فَقَوَّسْنَاهُ ثُمَّ دَعَوْنَا بِأَعْظَمِ رَجُلٍ فِي الرَّكْبِ، وَأَعْظَمِ جَمَلٍ فِي الرَّكْبِ، وَأَعْظَمِ كِفْلٍ فِي الرَّكْبِ فَدَخَلَ تَحْتَهُ مَا يُطَأْطِئُ رَأْسَهُ ".
اور لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھوک کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "عنقریب اللہ تعالیٰ تمھیں کھانا دے گا۔"پھر ہم سمندر کے کنارے پہنچے، سمندر نے جوش مارا (ایک لہر سی آئی) اور اس نے ایک سمندری جانور (باہر) پھینک دیا، ہم نے سمندر کے کنارے پر آگ جلائی اور اس (کے گوشت) کو پکایا، بھونا، کھایا اور یہ سیر ہوگئے (حضرت جابر نے کہا: میں اور فلاں اور فلاں، انھوں نے پانچ آدمی گئے اس کی آنکھ کے گوشے مین گھس گئے تو کوئی ہمیں دیکھ نہیں سکتا تھا حتیٰ کہ ہم باہر نکل آئے اور ہم نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی (ایک جانب ایک بڑا کانٹا) لےکر اس کو کمان کی ہیت میں کھڑا کردیا، پھر قافلے میں سب سے بڑے (قد کے) آدمی کو بلایا اور قافلے میں سب سے بڑے اونٹ کو اور قافلے کے سب سے بڑے پالان کو منگوایا، شخص سر جھکا ئے بغیر اس پسلی کے نیچے داخل ہوگیا۔
اور لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھوک کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"عنقریب اللہ تعالیٰ تمھیں کھانا دے گا۔"پھر ہم سمندر کے کنارے پہنچے،سمندر نے جوش مارا (ایک لہر سی آئی) اور اس نے ایک سمندری جانور(باہر) پھینک دیا،ہم نے سمندر کے کنارے پر آگ جلائی اور اس(کے گوشت) کو پکایا، بھونا،کھایا اور یہ سیر ہوگئے(حضرت جابر نے کہا:میں اور فلاں اور فلاں،انھوں نے پانچ آدمی گئے اس کی آنکھ کے گوشے مین گھس گئے تو کوئی ہمیں دیکھ نہیں سکتا تھا حتیٰ کہ ہم باہر نکل آئے اور ہم نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی (ایک جانب ایک بڑا کانٹا)لےکر اس کو کمان کی ہیت میں کھڑا کردیا،پھر قافلے میں سب سے بڑے (قد کے) آدمی کو بلایا اور قافلے میں سب سے بڑے اونٹ کو اور قافلے کے سب سے بڑے پالان کو لیا،سو وہ اس کے نیچے سرجھکائے بغیر چلاگیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 3014


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  صحيح مسلم مختصر مع شرح نووي: تحت الحديث صحيح مسلم 7520  
´قصہ ابی الیسر کا بیان`
«. . . وَشَكَا النَّاسُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ، فَقَالَ: عَسَى اللَّهُ أَنْ يُطْعِمَكُمْ . . .»
. . . اور لوگوں نے شکایت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھوک کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ اللہ تم کو کھلا دے . . . [صحيح مسلم/كِتَاب الزُّهْدِ وَالرَّقَائِقِ: 7520]

تشریح:
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی معجزے مذکور ہیں . درختوں کا رام ہو جانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلنا، قبر والوں کا عذاب معلوم کرنا، پانی کا بڑھا دینا۔ اس حدیث سے یہ بھی نکلا کہ دریا کا جانور کھانا درست ہے اور یہی صحیح ہے کہ دریا کا ہر جانور حلال ہے۔
   مختصر شرح نووی، حدیث\صفحہ نمبر: 7520   
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7520  
1
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
سيف البحر:
سمندر کا ساحل،
(2)
دخر البحر زخرة:
سمندر نے ٹھاٹھیں ماریں۔
(3)
حجاج:
آنکھ کاخول۔
(4)
كفل:
وہ کپڑا جو اونٹ کی کوہان کے اردگرد لپیٹا جاتا ہے،
یہاں مراد پالان ہے۔
فوائد ومسائل:
ان احادیث میں آپ کے مختلف معجزات کو بیان کیا گیا ہے اورمعجزات پر قیاس نہیں ہوسکتا،
اگر آپ کو دوقبروں کے عذاب کا علم دیا گیا ہے،
تو اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ آپ کو دنیا میں برزخ کے حالات کا پتہ تھا اور برزخ (قبر)
میں دنیا کے حالات کا علم ہے اور اگر ترشاخ رکھنے سے عذاب میں تخفیف ہوئی ہے،
تو قبر پر پڑھنے سے بالاولیٰ ہوگی،
کیونکہ عذاب کی تخفیف میں شاخ تر کا کوئی دخل نہیں ہے اور اگر تر شاخ تسبیح پڑھتی ہے،
تو کیا خشک شاخ تسبیح نہیں پڑھتی،
اللہ کا فرمان تو یہ ہے،
وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ ہر چیز حمدکےساتھ تسبیح کہہ رہی ہے،
پھر یہ کہنے کی کیا ضرورت،
جب تک یہ تر رہیں گی۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 7520   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.