الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: اللہ کی توحید اس کی ذات اور صفات کے بیان میں
The Book of Tauhid (Islamic Monotheism)
44. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَأَسِرُّوا قَوْلَكُمْ أَوِ اجْهَرُوا بِهِ إِنَّهُ عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ أَلاَ يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ} :
44. باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الملک میں) ارشاد ”اپنی بات آہستہ سے کہو یا زور سے اللہ تعالیٰ دل کی باتوں کو جاننے والا ہے۔ کیا وہ اسے نہیں جانے گا جو اس نے پیدا کیا اور وہ بہت باریک دیکھنے والا اور خبردار ہے“۔
(44) Chapter. The Statement of Allah: “And whether you keep your talk secret or disclose it. Verily, He is the All-Knower of what is in the breasts (of men). Should not He Who has created know? And He is the Most Kind and Coueteous (to His slaves), All-Aware (of everything).” (V.67:13,14)
حدیث نمبر: 7526
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
(موقوف) حدثنا عبيد بن إسماعيل، حدثنا ابو اسامة، عن هشام، عن ابيه، عن عائشة رضي الله عنها، قالت:" نزلت هذه الآية: ولا تجهر بصلاتك ولا تخافت بها سورة الإسراء آية 110 في الدعاء".(موقوف) حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَلا تَجْهَرْ بِصَلاتِكَ وَلا تُخَافِتْ بِهَا سورة الإسراء آية 110 فِي الدُّعَاءِ".
ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، ان سے ہشام نے، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ آیت «ولا تجهر بصلاتك ولا تخافت بها‏» دعا کے بارے میں نازل ہوئی، یعنی دعا نہ بہت چلا کر مانگ نہ آہستہ بلکہ درمیانہ راستہ اختیار کر۔

Narrated `Aisha: The Verse:-- '(O Muhammad!) Neither say your prayer aloud nor say it in a low tone.' (17.110) was revealed in connection with the invocations.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 93, Number 617



تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7526  
7526. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے فرمایا: درج ذیل آیت: اور آپ اپنی نماز نہ زیادہ بلند آواز سے پڑھیں اور نہ بالکل پست آواز سے۔ دعا کے متعلق نازل ہوئی۔ یعنی دعا نہ تو چلا کر مانگی جائے اور نہ بالکل پست آواز میں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7526]
حدیث حاشیہ:

شارح صحیح بخاری ابن بطال نے لکھا ہے کہ اس عنوان سے مقصود اللہ تعالیٰ کے لیے صفت علم کا ثابت کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں آواز کا بلند یا پست ہونا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، وہ تو دل کی باتوں کو بھی جانتا ہے لیکن اس مقصد کی نشان دہی پیش کردہ احادیث سے نہیں ہوتی۔

حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ آیت کریمہ میں قول سے مراد عام ہے۔
اگر اس سے مراد قرآن کریم ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کا کلام غیر مخلوق ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذاتی صفت ہے جیسا کہ دلائل سے ثابت ہو چکا ہے اور اگر اس سے مراد عام گفتگو ہے تو وہ بندے کا فعل ہے جو مخلوق ہے جیسا کہ آیت کے آخری حصے میں ہے:
کیا وہ اپنی مخلوق کے متعلق معلومات نہیں رکھتا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بندے کی گفتگو، خواہ باآواز بلند ہو یا آہستہ وہ اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی ہے۔
(فتح الباري: 624/13)

ابن منیر نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے مقصد کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے کہ بندے کی تلاوت بلند اور آہستہ ہوتی ہے جو بندے کا فعل ہے اور مخلوق ہے البتہ جو چیز پڑھی جاتی ہے۔
وہ اللہ تعالیٰ کا کلام اور غیر مخلوق ہے۔
چونکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ مسئلہ خلق قرآن کے متعلق آزمائش میں بھی ڈالے گئے تھے، اس لیے اس مسئلے کو مختلف انداز سے بیان کرتے ہیں۔
(فتح الباري: 624/13)
ہماری رجحان کے مطابق آخری موقف ہی مبنی برحقیقت اور امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے فکر کی ترجمانی کرتا ہے اور پیش کردہ احادیث سے بھی اسی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
واللہ المستعان۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 7526   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.