الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الأقوال
340. بَابُ الْغِنَاءِ وَاللَّهْوِ
340. گانے اور کھیل کا بیان
حدیث نمبر: 784
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عبد الله بن صالح قال‏:‏ حدثني عبد العزيز بن ابي سلمة، عن عبد الله بن دينار قال‏:‏ خرجت مع عبد الله بن عمر إلى السوق، فمر على جارية صغيرة تغني، فقال‏:‏ إن الشيطان لو ترك احدا لترك هذه‏.‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ‏:‏ خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَى السُّوقِ، فَمَرَّ عَلَى جَارِيَةٍ صَغِيرَةٍ تُغَنِّي، فَقَالَ‏:‏ إِنَّ الشَّيْطَانَ لَوْ تَرَكَ أَحَدًا لَتَرَكَ هَذِهِ‏.‏
حضرت عبداللہ بن دینار سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بازار گیا تو ان کا گزر ایک چھوٹی لڑکی کے پاس سے ہوا جو گا رہی تھی، آپ نے فرمایا: شیطان اگر کسی کو (گمراہ کرنے) چھوڑتا تو اس لڑکی کو چھوڑ دیتا۔

تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه ابن أبى الدنيا فى ذم الملاهي: 43 و البيهقي فى شعب الإيمان: 5102»

قال الشيخ الألباني: حسن


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 784  
1
فوائد ومسائل:
(۱)شیطان انسان کا ازلی دشمن ہے اور وہ انسان کو گمراہ کرنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کرتا ہے۔ گانا بجانا بھی اس کے طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے سے وہ اس بچی کو پیچھے لگا رہا تھا۔
(۲) گانا بجانا اور موسیقی حرام ہے یا حلال اس کے متعلق علماء کی مختلف آراء ہیں۔ راجح بات یہ ہے کہ دف بجانا اور قومی نوعیت کے ترانے وغیرہ پڑھنا جبکہ یہ کام نابالغ بچیاں کریں اور عید و شادی بیاہ کے موقع پر ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ جن روایات سے اس کی اجازت ملتی ہے ان سے اسی طرح کے گیت مراد ہیں۔ جہاں تک ان گانوں کا تعلق ہے جو بے حیائی اور حرام کاموں پر ابھارتے ہیں جیسا کہ آج کل کے تمام گانے ہیں تو وہ معتبر علماء کے نزدیک بالاتفاق حرام ہیں۔
(۳) عصر حاضر میں گانا بجانا انڈسٹری کی صورت حال اختیار کر چکا ہے اور باقاعدہ کنجر اور کنجریاں فنکاروں کے مہذب نام کا لبادہ اوڑھ چکے اور معاشرے میں پھیلنے والی ہر بے حیائی انہی کے مرہون منت ہے تو اسے کسی صورت میں بھی شرعی اور اخلاقی جواز مہیا نہیں کیا جاسکتا۔
(۴) سماع اور رقص کی محفلیں سجانے والے اور موسیقی کو روح کی غذا کہنے والے گمراہ ہیں جو حرام کام کے مرتکب ہوتے ہیں۔ اگر یہ اطاعت الٰہی کا ذریعہ ہوتا تو صحابہ کرام اور تابعین عظام، نیز محدثین اس کو ضرور اختیار کرتے۔ لیکن قرآن و حدیث میں اس کے جواز کی کوئی دلیل نہیں ملتی۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 784   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.