الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
29. مکر و فریب اور دھوکہ دہی کا انجام جہنم ہے
حدیث نمبر: 785
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وبهذا الإسناد، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ((المكر والخديعة في النار)).وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((الْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ)).
اسی اسناد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نہ تمہاری صورتوں کی طرف دیکھتا ہے نہ تمہارے اموال کی طرف، لیکن وہ تمہارے دلوں اور اعمال کی طرف دیکھتا ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب البيوع، باب النجش ومن قال لا يجوز ذلك البيع، طبراني صغير، رقم: 738. صحيح الجامع الصغير، رقم: 6725.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 785  
اسی (سابقہ ۳۷۹) سند سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مکرو فریب اور دھوکہ دہی کا انجام جہنم ہے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:785]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا مکرو فریب کا انجام جہنم ہے۔ اگرچہ ہمارے ہاں وہ آدمی چالاک ہوشیار ہے جو زبان دراز، جھوٹ اور دروغ گوئی کا ماہر ہو اور ہر انسان کو جھوٹ بول کر ڈیل کر لیتا ہے۔ لیکن ایسے انسان اللہ ذوالجلال کے نزدیک ذلیل ترین ہیں۔
ایک حدیث میں ہے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن بھولا بھالا ہوتا ہے۔ اور بدکار دھوکے باز اور کمینہ ہوتا ہے۔ (ادب المفرد للبخاري، رقم: 418)

   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 785   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.