الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
हज के बारे में
19. جس شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مثل احرام باندھا۔
“ जिस ने नबी करीम ﷺ के समय में नबी करीम ﷺ की तरह एहराम बाँधा ”
حدیث نمبر: 789
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری قوم کی طرف یمن بھیجا تھا پس میں (لوٹ کر ایسے وقت) آیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطحاء میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجھ سے) دریافت کیا کہ تم نے کون سا احرام باندھا ہے؟ میں نے عرض کی کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احرام کے مثل احرام باندھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارے ہمراہ قربانی کا جانور ہے؟ میں نے عرض کی نہیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں کعبہ کا طواف کروں چنانچہ میں نے کعبہ کا اور صفا مروہ کا طواف کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (احرام کھولنے کا) حکم دیا چنانچہ میں احرام سے باہر ہو گیا پھر میں اپنی قوم کی کسی عورت کے پاس گیا اور اس نے مجھے کنگھی کی یا میرا سر دھویا پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ ہوئے (اور یہ حدیث میں نے ان سے بیان کی تو) انہوں نے کہا کہ (یہ حدیث ہم نہیں جانتے کہ کیسی ہے) اگر ہم اللہ کی کتاب پر عمل کریں تو وہ ہمیں (حج و عمرہ کے) پورا کرنے کا حکم دیتی ہے اللہ تعالیٰ نے (سورۃ البقرہ آیت نمبر 196 میں) فرمایا ہے: اور حج اور عمرہ کو پورا کرو اللہ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے اور اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی احرام سے باہر نہیں ہوئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کر لی۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.