الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الأسماء
359. بَابُ مَنْ دَعَا آخَرَ بِتَصْغِيرِ اسْمِهِ
359. کسی کے نام کی تصغیر بنا کر اسے بلانا
حدیث نمبر: 818
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا موسى، قال‏:‏ حدثنا القاسم بن الفضل، عن سعيد بن المهلب، عن طلق بن حبيب قال‏:‏ كنت اشد الناس تكذيبا بالشفاعة، فسالت جابرا، فقال‏:‏ يا طليق، سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول‏: ”يخرجون من النار بعد دخول“، ونحن نقرا الذي تقرا‏.‏حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُهَلَّبِ، عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ قَالَ‏:‏ كُنْتُ أَشَدَّ النَّاسِ تَكْذِيبًا بِالشَّفَاعَةِ، فَسَأَلْتُ جَابِرًا، فَقَالَ‏:‏ يَا طُلَيْقُ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ‏: ”يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ بَعْدَ دُخُولٍ“، وَنَحْنُ نَقْرَأُ الَّذِي تَقْرَأُ‏.‏
طلق بن حبيب رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں شفاعت کا انکار کرنے والوں میں سب سے زیادہ متشدد تھا، چنانچہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا: اے طليق! میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: لوگوں کو جہنم میں داخل ہونے کے بعد نکالا جائے گا۔ اور ہم بھی وہ قرآن پڑھتے ہیں جو تم پڑھتے ہو۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 14535 و ابن الجعد: 3383 و مسلم، بمعناه مطولًا، كتاب الإيمان: 320 - انظر الصحيحة: 3055»

قال الشيخ الألباني: صحيح

   صحيح البخاري6558جابر بن عبد اللهيخرج من النار بالشفاعة كأنهم الثعارير قلت ما الثعارير قال الضغابيس وكان قد سقط فمه
   صحيح مسلم473جابر بن عبد اللهقوما يخرجون من النار بعد أن يكونوا فيها قال يعني فيخرجون كأنهم عيدان السماسم قال فيدخلون نهرا من أنهار الجنة فيغتسلون فيه فيخرجون كأنهم القراطيس فرجعنا قلنا ويحكم أترون الشيخ يكذب على رسول الله فرجعنا فلا والله ما خرج منا غير رجل واح
   صحيح مسلم471جابر بن عبد اللهالله يخرج قوما من النار بالشفاعة قال نعم
   صحيح مسلم472جابر بن عبد اللهقوما يخرجون من النار يحترقون فيها إلا دارات وجوههم حتى يدخلون الجنة
   صحيح مسلم470جابر بن عبد اللهالله يخرج ناسا من النار فيدخلهم الجنة
   مسندالحميدي1282جابر بن عبد اللهإن ناسا يخرجون من النار فيدخلون الجنة

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 818  
1
فوائد ومسائل:
(۱)ایک روایت میں ہے کہ طلق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنَ النَّارِ وَ مَا هُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنْهَا﴾ (المائدة:۳۷)
وہ اس آگ سے نکلنا چاہیں گے جبکہ وہ اس سے نکل نہیں سکیں گے۔
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ آیتیں ہم نے بھی پڑھی ہیں لیکن جہنم میں ہمیشہ رہنے کا ذکر جن میں ہے وہ کافروں کے لیے ہے۔ مسلمان بشرطیکہ وہ مشرک نہ ہو بالآخر دوزخ سے نکل آئے گا۔
(۲) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے طلق کو طلیق کہہ کر پکارا جس سے معلوم ہوا کہ نام کی تصغیر کے ساتھ بلانا بھی جائز ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 818   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.