الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
فتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 846
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا يعلى بن عبيد، نا إسماعيل بن ابي خالد، عن قيس بن ابي حازم، قال: لما قدم ابو هريرة مع معاوية اتيناه فدخلنا عليه، فقالوا له: إن هؤلاء اتوك يسالونك ان تحدثهم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكر مثله، وقال: ((حمر الوجوه صغار الاعين))، وقال: ((خلفة فم الصائم)).أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ أَبُو هُرَيْرَةَ مَعَ مُعَاوِيَةَ أَتَيْنَاهُ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ، فَقَالُوا لَهُ: إِنَّ هَؤُلَاءِ أَتَوْكَ يَسْأَلُونَكَ أَنْ تُحَدِّثَهُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ مِثْلَهُ، وَقَالَ: ((حُمْرُ الْوُجُوهِ صِغَارُ الْأَعْيُنِ))، وَقَالَ: ((خِلْفَةُ فَمِ الصَّائِمِ)).
قیس بن ابوحازم نے بیان کیا: جب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ آئے تو ہم ان کے خدمت میں حاضر ہوئے، پس ہم ان کے پاس گئے تو انہوں نے انہیں کہا: یہ آپ کے پاس اس لیے آئے ہیں کہ آپ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کریں، پس انہوں نے اسی سابقہ حدیث کی مثل ذکر کیا، اور یہ بیان کیا: سرخ چہروں والے، چھوٹی آنکھوں والے۔ اور فرمایا: روزہ دار کے منہ کی بُو۔

تخریج الحدیث: «السابق.»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 846  
قیس بن ابو حازم نے بیان کیا: جب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ آئے تو ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے، پس ہم ان کے پاس گئے تو انہوں نے انہیں کہا: یہ آپ کے پاس اس لیے آئے ہیں کہ آپ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کریں، پس انہوں نے اسی سابقہ حدیث کی مثل ذکر کیا، اور یہ بیان کیا: سرخ چہروں والے، چھوٹی آنکھوں والے۔ اور فرمایا: روزہ دار کے منہ کی بو۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:846]
فوائد:
(1) مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کہ قیامت کے نزدیک مسلمانوں کی ایسی عجمی قوم سے لڑائی ہوگی۔
کَانَ وُجُوْهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ....گویا کہ ان کے چہرے تہہ شدہ ڈھال کی طرح ہوں گے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: المجان جمع ہے مجن کی اور مجن کے معنی الترس یعنی ڈھال کے ہیں اور ڈھال سے اپنے پورے بدن کو تیر (وغیرہ) سے محفوظ رکھا جاتا ہے، لہٰذا ان کے چہروں کو اس معنی میں تشبیہ دی گئی کہ جو چوڑے اور ڈھال کی طرح گول ہوں گے۔ اور مطرقہ سے ان کے چہروں کو اس معنی میں تشبیہ دی گئی کہ وہ بہت زیادہ موٹے اور گوشت والے ہوں گے۔ (فتح الباري: 6؍ 743۔ شرح مسلم للنووی: ص2009)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان سے مراد اہل بارز یعنی کرد ہیں۔ (بخاري، رقم: 3591)
بعض نے اس سے قوم ترک کو مراد لیا ہے۔ جیسا کہ حافظ عراقی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے اور انہوں نے جس قوم کی یہ صفات بیان فرمائی ہیں، وہ ساری کی ساری صفات ترک قوم میں پائی جاتی ہیں یعنی سرخ چہرے والے، چھوٹی آنکھوں والے، چپٹی ناک والے، بال کے جوتے پہننے والے اور ان کے چہرے ایسے ہیں جیسے کوئی ڈھال ہوتی ہے اور اس قوم سے مسلمانوں نے کئی مرتبہ لڑائی کی ہے۔
(طرح التثریب: 7؍ 224۔ شرح مسلم للنووي: ص2010)
(2).... مذکورہ حدیث میں ہاتھ سے کمانے کی ترغیب دی گئی ہے اور لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے۔ معلوم ہوا محنت کرنا اور کوئی پیشہ اختیار کرنا، یہ سوال کرنے کی ذلت سے بہتر ہے، اگرچہ وہ پیشہ لوگوں کی نظروں میں حقیر ہی کیوں نہ ہو۔ انبیاء کرام نے ذریعہ معاش کے طور پر مختلف پیشے اختیار کیے جسے داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھ کی کمائی کھایا کرتے تھے، لوہے کی زرہیں بنایا کرتے تھے۔
(3).... معلوم ہوا کہ آدمی کو سب سے پہلے اپنی جان اور اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنا چاہیے۔ کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری ہے۔ جیسا کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس ایک دینار ہے، آپ نے فرمایا: اپنے اوپر خرچ کر، پھر اس نے کہا: میرے پاس ایک اور دینار بھی ہے۔ آپ نے فرمایا: اپنے خادم پر خرچ کر یا فرمایا: اپنی اولاد پر خرچ کر۔ (ادب المفرد: 750)
(4).... مذکورہ حدیث سے روزے دار کی فضیلت کا بھی اثبات ہوتا ہے۔ خالی معدہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بو کستوری سے بڑھ کر ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 846   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.