الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
الادب المفرد کل احادیث 1322 :حدیث نمبر
الادب المفرد
كتاب الشعر
381. بَابُ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةٌ
381. بعض اشعار حکمت پر مبنی ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 857
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا عمرو بن مرزوق، قال‏:‏ اخبرنا شعبة، عن قتادة، سمع مطرفا قال‏:‏ صحبت عمران بن حصين من الكوفة إلى البصرة، فقل منزل ينزله إلا وهو ينشدني شعرا، وقال‏:‏ إن في المعاريض لمندوحة عن الكذب‏.‏حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، سَمِعَ مُطَرِّفًا قَالَ‏:‏ صَحِبْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ مِنَ الْكُوفَةِ إِلَى الْبَصْرَةِ، فَقَلَّ مَنْزِلٌ يَنْزِلُهُ إِلاَّ وَهُوَ يُنْشِدُنِي شِعْرًا، وَقَالَ‏:‏ إِنَّ فِي الْمَعَارِيضِ لَمَنْدُوحَةٌ عَنِ الْكَذِبِ‏.‏
مطرف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے کوفہ سے بصرہ تک سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کے ساتھ سفر کیا۔ وہ جہاں بھی پڑاؤ کرتے مجھے شعر سناتے، اور انہوں نے فرمایا: تعريض (توریے) میں جھوٹ سے بچنے کا طریقہ ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا: أخرجه ابن أبى شيبة: 26096 و الطحاوي فى المشكل: 370/7 و الطبراني فى الكبير: 106/18 و الخرائطي فى مساوي الأخلاق: 166 - أنظر الضعيفة: 1094»

قال الشيخ الألباني: صحيح موقوفًا


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 857  
1
فوائد ومسائل:
(۱)مطلب یہ ہے کہ اشعار میں بھی انسان توریے سے کام لے لیتا ہے اور صریح جھوٹ سے بچ جاتا ہے۔ اس لیے ایسے اشعار جائز ہیں۔
(۲) تعریض اور توریے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے الفاظ استعمال کریں جو کئی معانی پر دلالت کرتے ہوں۔ فریق ثانی جو مفہوم سمجھے آپ کے دل میں اس کے برعکس ہو، مثلاً آپ کسی شخص کو دعا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے لیے دعا کر رہا ہے تو اس کے کسی دوست کو جو وقتی طور رپ اس سے ناراض ہے، کہتے ہیں کہ میں نے فلاں کو دیکھا وہ تیرے لیے دعا کر رہا تھا۔ آپ نے تمام مسلمانوں میں اس کو شامل کر لیا حالانکہ وہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے میرا نام لے کر میرے لیے دعا کی ہے۔ یاد رہے کہ تعریض اور توریہ شدید ضرورت کے وقت ہے۔
(۳) احکامِ شریعت اور حقوق العباد وغیرہ میں وہی بات معتبر ہوگی جو فریق ثانی سمجھ رہا ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث\صفحہ نمبر: 857   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.