الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
فتنوں کا بیان
حدیث نمبر: 861
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
وبهذا، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ((لا يزال من امتي امة يجاهدون في سبيل الله لا يضرهم خلاف من خالفهم حتى يجيء امر الله وهم ظاهرون)).وَبِهَذَا، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا يَزَالُ مِنْ أُمَّتِي أُمَّةٌ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَضُرُّهُمْ خِلَافُ مَنْ خَالَفَهُمْ حَتَّى يَجِيءَ أَمْرُ اللَّهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ)).


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 861  
اسی سند سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے ایک جہادی گروہ موجود رہے گا، وہ اللہ کی راہ میں جہاد کرتا رہے گا، ان کی مخالفت کرنے والا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا حتیٰ کہ اللہ کا امرآجائے گا جبکہ وہ غالب ہی رہیں گے۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:861]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ یہ سابقہ امتوں کی طرح ساری کی ساری گمراہ نہیں ہوگی جیسا کہ پہلی امتیں سب کی سب گمراہ ہو گئیں۔ (إِلَّا مَنْ شَآءَ اللّٰهُ)
مذکورہ حدیث سے جہاد کی بھی فضیلت ثابت ہوتی ہے کہ یہ ہمیشہ جاری رہے گا اور اس کی مخالفت کرنے والے اس کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے، جیسا کہ مرزا احمد قادیانی کا مشن مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے روکنا اور نبوی منه ج سے دور ہٹانا تھا، لیکن وہ اپنے مشن میں کامیاب نہ ہو سکا۔ اور اللہ نے اسے عبرت کا نشان بنا دیا۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 861   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.