الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
نماز کے احکام و مسائل
The Book of Prayers
20. باب النَّهْيِ عَنْ مُبَادَرَةِ الإِمَامِ بِالتَّكْبِيرِ وَغَيْرِهِ:
20. باب: امام سے تکبیر وغیرہ میں آگے بڑھنے کی ممانعت۔
Chapter: The Prohibition Of Preceding The Imam In Saying The Takbir Or Anything Else
حدیث نمبر: 933
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا قتيبة ، حدثنا عبد العزيز يعني الدراوردي ، عن سهيل بن ابي صالح ، عن ابيه ، عن ابي هريرة ، عن النبي صلى الله عليه وسلم، بنحوه، إلا قوله: ولا الضالين سورة الفاتحة آية 7، فقولوا: آمين، وزاد: ولا ترفعوا قبله.حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي الدَّرَاوَرْدِيَّ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِنَحْوِهِ، إِلَّا قَوْلَهُ: وَلا الضَّالِّينَ سورة الفاتحة آية 7، فَقُولُوا: آمِينَ، وَزَادَ: وَلَا تَرْفَعُوا قَبْلَهُ.
۔ سہیل بن ابی صالح نے اپنے والد (ابو صالح) سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (سابقہ حدیث) کے ہم معنیٰ روایت کی، سوائے اس حصے کے: جب وہ ﴿ولا الضالین﴾ کہے تو تم آمین کہو اور یہ حصہ بڑھایا: اور تم اس سے پہلے (سر) نہ اٹھاؤ۔
امام صاحب ایک اور سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں مگر یہ قول کہ جب وہ ﴿وَلَا الضَّالِّین﴾ کہے تو تم آمین کہو، بیان نہیں کیا، اور اتنا اضافہ کیا اور اس سے پہلے سر نہ اٹھاؤ۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 415


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 933  
1
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ائمہ اربعہ کے نزدیک بالاتفاق تکبیر تحریمہ میں اگر مقتدی،
امام سے سبقت کرے گا تو اس کی نماز نہیں ہو گی۔
نیز ائمہ ثلاثہ اور صاحبین کے نزدیک مقارنت بھی درست نہیں ہے اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مقارنت جائز ہے۔
امام کی اقتدا کا تقاضا یہ ہے کہ مقتدی تمام حالات نماز میں امام کی متابعت کرے،
اس کے پیچھے پیچھے رہے۔
کس حالت اور فعل میں بھی امام کے ساتھ مقارنت (ساتھ ساتھ رہنا)
یا اس سے مبادرت ومسابقت وسبقت اور جلدی کرنا)
اور اس کی مخالفت نہ کرے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث\صفحہ نمبر: 933   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.