الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
نکاح کے مسائل کا بیان
निकाह के नियम
13. باب الرضاع
13. دودھ پلانے کا بیان
१३. “ दूध पिलाने के बारे में ”
حدیث نمبر: 966
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعنها رضي الله عنها قالت: جاءت سهلة بنت سهيل فقالت: يا رسول الله إن سالما مولى ابي حذيفة معنا في بيتنا وقد بلغ ما يبلغ الرجال؟ فقال: «ارضعيه تحرمي عليه» رواه مسلم.وعنها رضي الله عنها قالت: جاءت سهلة بنت سهيل فقالت: يا رسول الله إن سالما مولى أبي حذيفة معنا في بيتنا وقد بلغ ما يبلغ الرجال؟ فقال: «أرضعيه تحرمي عليه» رواه مسلم.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سھلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول! سالم ابوحذیفہ کا آزاد کردہ غلام ہمارے گھر میں ہمارے ساتھ ہی رہتا ہے وہ مرد کی حد بلوغت کو پہنچ گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے اپنا دودھ پلا دو، تو اس پر حرام ہو جائے گی۔ (مسلم) (نوٹ: یہ واقعہ ان کے ساتھ خاص ہے۔)
हज़रत आयशा रज़ि अल्लाहु अन्हा से रिवायत है कि सहलह बिन्त सुहैल रज़ि अल्लाहु अन्हा आईं और कहा, ऐ अल्लाह के रसूल ! सालिम अबु हुज़ैफ़ह का आज़ाद करदा ग़ुलाम हमारे घर में हमारे साथ ही रहता है वह मर्दानगी की हद को पहुंच गया है। आप सल्लल्लाहु अलैहि वसल्लम ने फ़रमाया ! “उसे अपना दूध पिला दो, तू उस पर हराम हो जाए गी।” (मुस्लिम)
नोट: ये वाक़िया इन के साथ ख़ास है।

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الرضاع، باب رضاعة الكبير، حديث:1453.»

Narrated ['Aishah (RA)]: Sahlah (RA) daughter of Suhail (RA) came and said, "O Allah's Messenger, Salim the manumitted slave of Abu Hudhaifah lives with us in our house; and he has attained what men attain (i.e. puberty)." He said, "Suckle him so you would become unlawful to him (in marriage)." [Reported by Muslim].
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 966  
´دودھ پلانے کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سھلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا، اے اللہ کے رسول! سالم ابوحذیفہ کا آزاد کردہ غلام ہمارے گھر میں ہمارے ساتھ ہی رہتا ہے وہ مرد کی حد بلوغت کو پہنچ گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے اپنا دودھ پلا دو، تو اس پر حرام ہو جائے گی۔ (مسلم) (نوٹ: یہ واقعہ ان کے ساتھ خاص ہے۔) «بلوغ المرام/حدیث: 966»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الرضاع، باب رضاعة الكبير، حديث:1453.»
تشریح:
وضاحت: «حضرت سہلـہ رضی اللہ عنہا» ‏‏‏‏ سہلـہ بنـت سہیـل بـن عمـرو القرشیـہ بنو عامر بن لؤی میں سے تھیں۔
قدیم الاسلام تھیں۔
اپنے شوہر ابوحذیفہ کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی اور وہاں ان کے ہاں محمد بن ابی حذیفہ پیدا ہوئے۔
«حضرت سالم رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ سالم بن معقل‘ ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام تھے۔
انھیں ایک انصاری خاتون نے خریدا تھا۔
اس کا نام لیلیٰ بتایا گیا ہے۔
اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کا نام ثبیتہ بنت یعار تھا۔
اس سے ابوحذیفہ نے نکاح کر لیا تھا اور سالم اس کے ساتھ ہی آئے تھے۔
ابوحذیفہ نے انھیں اپنا لے پالک بنا لیا تھا اور انھیں اپنا حلیف قرار دے لیا تھا۔
سالم معرکۂبدر میں شریک ہوئے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو جن چار صحابہ سے قرآن سیکھنے کا حکم دیا تھا سالم ان میں سے ایک تھے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ میں تشریف آوری سے پہلے قباء میں یہی مہاجرین کی امامت کے فرائض انجام دیتے تھے‘ حالانکہ اس وقت حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی ان مہاجرین میں شامل تھے۔
«حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ایک قول کے مطابق ان کا نام مہشم تھا۔
اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہاشم بن عتبہ بن ربیعہ بن عبد شمس تھا۔
یہ فضلاء صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے تھے۔
غزوات بدر و اُحد اور ان کے بعد والے تمام غزوات میں بھی شریک ہوئے۔
جنگ یمامہ کے روز مرتبۂ شہادت پر فائز ہوئے‘ اس وقت ان کی عمر ۵۳ برس تھی۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 966   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.