الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4840
4840. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم حدیبیہ کے دن چودہ سو صحابہ تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4840]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو دوسرے مقام پر تفصیل سے بیان کیا ہے، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ سخت پیاس میں مبتلا ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پانی کی چھاگل میں رکھ دیا۔
آپ کی انگلیوں سے پانی چشموں کی طرح بہنے لگا۔
تمام صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے پانی پیا اوراس سے وضو بھی کیا۔
کسی نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا:
اس دن تم کتنے آدمی تھے تو انھوں نے بتایا کہ اگر ہم لاکھ کی تعداد میں ہوتے تو بھی وہ پانی ہمیں کفایت کرجاتا۔
(صحیح البخاري، المناقب حدیث: 3576)
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 4840