) یونس نے مجھے ابن شہاب سے خبر دی، انہوں نے سعید بن مسیب سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ یہود کو ہلاک کرے! ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔"
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہود کو تباہ و برباد کرے، ان پر چربی حرام کی گئی، تو انہوں نے اسے بیچ کر اس کی قیمت کھانی شروع کر دی۔“
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4053
1
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: شرعی طور پر بعض چیزوں کا کھانا حرام ہے، اس لیے کھانے کے لیے ان کی خرید و فروخت بھی حرام ہے، لیکن اس کے دوسرے استعمال جائز ہیں، اس لیے دوسرے منافع کی خاطر ان کی بیع بھی جائز ہے جیسے گدھا، خچر اور شکاری پرندے، ان کی خرید و فروخت جائز ہے، اس طرح مردارے چمڑے کو رنگ کر بیچنا جائز ہے۔