امام مالک رحمۃ اللہ علیہ بن انس، ابن ابی ذئب، عمرو بن حارث، یونس بن یزید وغیرہ نے اور معمر، یوسف بن ماجثون اور صالح سب نے زہری سے اسی سند کے ساتھ یونس اور عمرو کی حدیث کی مانند روایت کی۔سب نے کھانے کا ذکر کیاہے۔سوائے صالح اور یوسف کے۔ان دونوں کی حدیث یہ ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر کچلی والے در ندے (کو کھانے) سے منع فرمایا۔
امام صاحب نے اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے، زہری ہی کی مذکورہ بالا سند سے یہی روایت بیان کی ہے، صالح اور یوسف کے سوا سب نے کھانے کا ذکر کیا ہے، مگر ان دونوں کی حدیث میں ہے، ہر کچلی والے درندہ سے منع فرمایا۔