الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3102
´آنکھ کی بیماری میں مبتلا شخص کی عیادت کا بیان۔` زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آنکھ کے درد میں میری عیادت کی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3102]
فوائد ومسائل: عیاد ت کےلئے کوئی ضروری نہیں کہ مریض کسی شدید بیماری ہی میں مبتلا ہو۔ تو اس کی عیادت کےلئے جایا جائے۔ بلکہ کسی عام تکلیف میں بھی بیمار پرسی ہو تو بہت اچھی بات ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3102