الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4162
´خوشبو کا استعمال مستحب ہے۔` انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خوشبو کی ایک ڈبیہ تھی جس سے آپ خوشبو لگایا کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4162]
فوائد ومسائل: سُکۃ کا ایک دوسرا ترجمہ بھی کیا گیا ہے, یعنی شیشی بوتل جس میں خوشبو رکھی جاتی ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4162