عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حدود کو آپس میں نظر انداز کرو، جب حد میں سے کوئی چیز میرے پاس پہنچ گئی تو وہ واجب ہو گئی“(اسے معاف نہیں کیا جا سکتا)۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-As: The Prophet ﷺ said: Forgive the infliction of prescribed penalties among yourselves, for any prescribed penalty of which I hear must be carried out.
USC-MSA web (English) Reference: Book 39 , Number 4363
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف نسائي (4890) ابن جريج عنعن والحديث الآتي (الأصل: 4394) يغني عنه انوار الصحيفه، صفحه نمبر 155
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4376
´حاکم تک پہنچنے سے پہلے حد کو نظر انداز کرنا جائز ہے۔` عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حدود کو آپس میں نظر انداز کرو، جب حد میں سے کوئی چیز میرے پاس پہنچ گئی تو وہ واجب ہو گئی“(اسے معاف نہیں کیا جا سکتا)۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4376]
فوائد ومسائل: 1۔ یہ روایت سندا ضعیف ہے، تاہم یہ حدیث معنوی شواہد کی بنا پر حسن درجے تک پہنچ جاتی ہے، جیسا کہ ہمارے فاضل محقق نے تحقیق میں اس بات کا اظہار کیا ہے۔ دیکھیے حدیث ھٰذا کی تخریج وتحقیق۔
2۔ قاضی اور حاکم کو قطعا روا نہیں کہ حدود شرعیہ کی تنفیذ میں ٹال مٹول سے کام لے۔
3۔ خود مجرم یا اس کو دیکھنے والے گواہوں پرواجب نہیں کہ یہ معاملہ قاضی تک پہنچائیں۔ اگر معاملہ قابل ستر اور قابل معافی ہو تو اس اعتماد پرکہ مرتکب جرم آئندہ محتاط رہے گا، اس سے درگزر کیا جا سکتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4376