الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4682
´ایمان کی کمی اور زیادتی کے دلائل کا بیان۔` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومنوں میں سب سے کامل ایمان والا وہ ہے جو ان میں سب سے بہتر اخلاق والا ہے۔“[سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4682]
فوائد ومسائل: (أخلاق‘خلق) کی جمع ہے خا اور لام كے پیش کے ساتھ۔ اور اس سے مراد انسان کی عادات اور اعمال ہیں، عمدہ عادات کو ایمان کا کمال کہا گیا ہے۔ جس شخص کی عادات اور دوسروں کے ساتھ معاملات غلط ہوں وہ اتنا ہی ایمان میں ناقص ہوتا ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4682